40 Short Ahadith - Profound sayings of Prophet Muhammad (PBUH)

11 hours ago
16

40 Short Ahadith - Profound sayings of Prophet Muhammad (PBUH)

The profound sayings of Prophet Muhammad (PBUH), filled with wisdom and guidance, with Urdu translation.
نبی کریم ﷺ کے جامع فرامین، حکمت و رہنمائی کے ساتھ اردو ترجمہ میں۔

40 مختصر احادیث
ہمارے پیارے نبی ﷺ نے فرمایا :

01۔ اَلدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ (دعا ہی عبادت ہے۔)
02۔ لَا تَغْضَبْ (غصہ نہ ہوا کرو۔)
03۔ لَا تَحَاسَدُوْا (ایک دوسرے سے حسد نہ کرو۔)
04۔ لَا تَبَاغَضُوْا (ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو۔)
05۔ ا َلْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِّنَ الإِيمَانِ (حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔)
06۔ اَ لْبِرُّ حُسْنُ الْخُلُقِ (نیکی اچھا خلق ہے۔)
07۔ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ (تمام اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔)
08۔ مِفْتَاحُ الْجَنَّةِ اَلصَّلَاةُ (نماز جنت کی کنجی ہے۔)
09۔ كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ (ہر نیک کام صدقہ ہے۔)
10۔ اَ لْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ (انسان اس کے ساتھ ہے جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔)
11۔ اِشْفَعُوْا فَلْتُؤْجَرُوْا (تم شفاعت کرو، تمہیں بھی اجر دیا جائے گا۔)
12۔ وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ مظلوم کی بددعا سےبچنا۔)
13۔ اِتَّقِ اللَّهِ حَيْثُمَا كُنْتَ (جہاں بھی رہو اللہ سے ڈرو۔)
14۔ خَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ (لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آؤ۔)
15۔ لَا يَأْكُلَنَّ أَحَدٌ مِنْكُمْ بِشِمَالِهِ (تم میں سے کوئی شخص بائیں ہاتھ سے نہ کھائے۔)
16۔ إِنَّ اللَّهَ رَفِيْقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا اور نرمی کو پسند فرماتا ہے۔)
17۔ اِ تَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ (جہنم سے بچو اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا دے کر ہی سہی۔)
18۔ صَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِيْ أُصَلِّيْ (نماز اس طرح پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے دیکھا ہے۔)
19۔ إِنَّ اللَّهَ جَمِيْلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ (اللہ خود جمیل ہے، وہ جمال کو پسند فرماتا ہے۔ )
20۔ لَا يَشْكُرُ اللَّهَ مَنْ لَّا يَشْكُرُ النَّاسَ (وہ اللہ کا شکرگزار نہیں جو لوگوں کا شکرگزار نہیں۔)
21۔ فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّيْ (جس نے میری سنت سے منہ موڑا (وہ ہم میں سے نہیں۔)
22۔ اَلصِّيَامُ جُنَّةٌ (روزہ ایک ڈھال ہے۔)
23۔ اَ لْمُسْلِمُ أَخُو ا لْمُسْلِمِ (مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔)
24۔ أَفْضَلُ الذِّكْرِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ (سب سے بہترین لا الہ الا اللہ ہے۔)
25۔ بَلِّغُوا عَنِّيْ وَلَوْ آيَةً (میرا پیغام لوگوں کو پہنچاؤ! (اگرچہ ایک ہی آیت ہو۔ )
26۔ وَسَكِّنُوْا وَلَا تُنَفِّرُوْا (لوگوں کو تسلی اور تشفی دو نفرت نہ دلاؤ۔)
27۔ اَلصِّيَامَ هُوَ لِيْ، وَأَنَا أَجْزِيْ بِهِ (روزے میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزاد دوں گا۔)
28۔ اَلنَّدَمُ تَوْبَةٌ (ندامت توبہ ہے)
29۔ مَنْ صَمَتَ نَجَا (جو خاموش رہا ،نجات پاگیا۔)
30۔ اَ لْإِثْمُ مَا حاكَ فِيْ نَفْسِكَ (گناہ وہ ہے جو تیرے دل میں کھٹکے۔)
31۔ لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَّا أَمَانَةَ (جس شخص میں امانت نہیں اس کا ایمان ہی نہیں)
32۔ لَا دِينَ لِمَنْ لَّا عَهْدَ لَهُ (جس شخص کا عہد نہیں اس کا کوئی دین ہی نہیں۔)
33۔ اَلدِّيْنُ النَّصِيحَةُ (دین سراسر خیرخواہی ہے۔)
34۔ اَ لْحِكْمَةُ ضَآلَّةُ الْمُؤْمِنِ (حکمت مؤمن کی گمشدہ چیز ہے۔)
35۔ مَنْ غَشَّ، فَلَيْسَ مِنِّي (جس نے دھوکا کیا، وہ مجھ سے نہیں۔)
36۔ تَهَادُوْا تَحَابُّوْا (تحفے دیا کرو اس سے باہم محبت بڑھتی ہے۔)
37۔ سَيِّدُ الْقَوْمِ خَادِمُهُمْ (قوم کا سردار قوم کا خادم ہوتا ہے۔)
38۔ اَلْحَلَالُ بَيِّنٌ , وَالْحَرَامُ بَيِّنٌ (حلال بھی واضع ہے اور حرام بھی واضع ہے۔)
39۔ لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاءٌ (ہر مرض کی ایک دوا ہے۔)
40۔ إِنَّ رَحْمَتِي تَغْلِبُ غَضَبِيْ (میری رحمت میرے غصے پر غالب ہے۔

#Tiflistan #Hadees #Ahadith #MuhammadSAW #Prophet #ShortHadees #Tiflistaan #Islam #Muslims #Kids #Children

Loading 1 comment...