What is digital detox ?| smartphones damaging our body | how it effects our health

3 months ago
6

ڈیجیٹل ڈیٹاکس (Digital Detox)
سکرین کے زیادہ استعمال کے نقصانات اور اس سے بچنے کے طریقے آج خوبصورت ویڈیو میں دیکھیئں اور سنیں ؟ ارباب فاروق جان نے سوئٹزرلینڈ سے آپ کیلئے انتہائی معلوماتی اور کارآمد ویڈیو بنائی ہے ۔
ڈیجیٹل دنیا میں رہتے ہوئے سکرین کا استعمال ضروری ہو چکا ہے، لیکن اس کے نقصان دہ اثرات سے بچنے کے لیے ڈیجیٹل ڈیٹاکس ضروری ہے۔ اپنی صحت اور ذہنی سکون کے لیے سکرین کا محدود اور متوازن استعمال کریں، تاکہ آپ ایک صحت مند اور مثبت زندگی گزار سکیں۔
‎ ڈیجیٹل ڈیٹاکس
(Digital Detox)
‎کیا ہے ؟
‎ڈیجیٹل ڈیٹاکس کا مطلب ہے ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک آلات، خاص طور پر موبائل، کمپیوٹر، اور ٹیبلٹس وغیرہ کا محدود یا وقتی طور پر ترک استعمال۔ یعنی ان چیزوں کو کچھ وقت کیلئے بالکل چھوڑ دینا ۔
‎آج کے دور میں زیادہ تر افراد اپنے زیادہ وقت سکرینز کے سامنے گزارتے ہیں، چاہے وہ کام ہو، تفریح، یا سوشل میڈیا کا استعمال ہو ۔ ڈیجیٹل ڈیٹاکس کا مقصد انسان کو ٹیکنالوجی سے وقتی طور پر دور کر کے ذہنی و جسمانی سکون فراہم کرنا ہے۔
ارباب محمد فاروق جان سوئٹزرلینڈ

Loading comments...