My lovely mother | Meri maa meri pyari maa tujh pe Dil jaan hai qurban (with lyrics)

3 months ago
117

#10lakhviews #1millionviews #viralvideo #trending #top #trendingvideo #voice #urdunaat #getmoreviews #getmoresubscribers #nazam #best #viralvideo #pyarimaa #miladunnabi #viralvideo #trending #song #urdupoetry #urdunazam
Please like & subscribe thank you

Poem Lyrics in Urdu
والدین پر لکھی گئی ایک بہت پرانی دلکش و ناياب نظم
کلام: شاعرِ نامعلوم

میری ماں میری پیاری ماں تجھ پہ دل جاں ہے قرباں(4)

جو ماں کا دل دکھاۓ گا وہ دنیا میں پچھتاۓ گا
سب دنیا میں رہ جاۓ گا کچھ ہاتھ نہ تیرے آۓ گا

میری ماں میری پیاری ماں تجھ پہ دل جاں ہے قرباں (4)

تیری ماں نے کتنے دن تک تجھ کو پیٹ میں پالا
دنیا میں جب آیا تجھ کو دے دیا منہ کا نوالہ(2)

منہ سے کچھ نہ بولی لفظِ "شکر خدا کا" نکالا
روکھی سوکھی کھا کر اپنے منہ پر تالا ڈالا

دیکھ پلٹ کے اس کو ورنہ جیتے جی مر جائے گا (2)
جو ماں کا دل دکھائے گا وہ دنیا میں پچھتائے گا

میری ماں میری پیاری ماں تجھ پہ دل جاں ہے قرباں(4)

تو جو رویا تو ماں نے گودی میں اٹھایا تجھ کو
رات رات کو جاگ کے ماں نے جھولا جھلایا تجھ کو (2)

خودگیلے میں سوتی تھی سوکھے میں تجھ کو سلایا
اب بھی وقت ہے سوچ لے تو نے کیا کھویا کیا پایا

چوم لے ماں کے قدموں کو یہ موقع پھر نہ آئے گا (2)
جو ماں کا دل دکھائے گا وہ دنیا میں پچھتائے گا

میری ماں میری پیاری ماں تجھ پہ دل جاں ہے قرباں(4)

ممتا کی آغوش میں تو نے کتنا وقت بِتایا
تجھ پر تیرے والد کی حرمت کا تھا وہ سایہ(2)

باپ کی شفقت سے تو نے تعلیم کا زیور پایا
تو والد کا پیار بنا ماں کا جایا کہلایا

اب بھی کر لے محبت ان سے تو تارہ بن جاۓ گا (2)
جو ماں کا دل دکھائے گا وہ دنیا میں پچھتائے گا

میری ماں میری پیاری ماں تجھ پہ دل جاں ہے قرباں(4)

ماں کی دعا جنت کی ہوا سب کہتے ہیں دیوانے
اس کا مطلب اس کی حقیقت کوئی نہیں پہچانے (2)

ماں نے عزت و عظمت پائی آۓ جتنے زمانے
دنیا میں حل کر دی مشکل پیاری ماں کی دعا نے

لے گا دعائیں جو بھی عزت، دولت، شہرت پائے گا(2)
جو ماں کا دل دکھائے گا وہ دنیا میں پچھتائے گا

میری ماں میری پیاری ماں تجھ پہ دل جاں ہے قرباں(4)

جو اولاد بھی کرتی ہے ماں باپ کی نافرمانی
ٹھوکر در در کھائیں گے جو کرتے رہے من مانی (2)

توبہ کر لو وقت ہے اب بھی ہو گئی جو نادانی
ان کی خدمت سے ہوگی ہر مشکل میں آسانی

دل نہ دکھا نکلے جو آنسو، آنسو میں بہ جائے گا (2)
جو ماں کا دل دکھائے گا وہ دنیا میں پچھتائے گا

میری ماں میری پیاری ماں تجھ پہ دل جاں ہے قرباں(4)

جو ماں کا دل دکھاۓ گا وہ دنیا میں پچھتاۓ گا
سب دنیا میں رہ جاۓ گا کچھ ہاتھ نہ تیرے آۓ گا

میری ماں میری پیاری ماں تجھ پہ دل جاں ہے قرباں(8)

Email : ismailzunnurain4@gmail.com

Loading comments...