Tu Ne Kya Dekha Nahin Maghrib Ka Jumhoori Nizam - Dr. Allama Iqbal

5 months ago
10

Tu Ne Kya Dekha Nahin Maghrib Ka Jumhoori Nizam
Chehra Roshan, Androon Changaiz Se Tareek Tar!

Have you not observed the democratic system of the West?
With a brilliant exterior, its interior is darker than Genghis’s.

تو نے دیکھا نہیں مغرب کا جمہوری نظام
چہرہ روشن، اندرون چنگیز سے تاریک تر
معانی: مغرب: براعظم یورپ ۔ روشن: چمکدار ۔ اندرون: اندر ۔ تاریک تر: زیادہ سیاہ ۔ چنگیز: ایک فاتح کا نام ہے جس کا تعلق منگولیا سے تھا اور جس نے اپنی فتح ممالک کے دوران اتنے ظلم کے تھے کہ اس کا نام تاریخ میں ایک بہت بڑے ظالم کی حیثیت سے موجود و مشہور ہے

مطلب: جمہوری حکومت میں بھی عوام الناس پر وہی ظلم ہوتے ہیں جو شخصی حکومتوں میں ہوتے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ شخصی حکومت میں ”بادشاہ ظلم کرتا ہے اور جمہوری حکومت میں یہ کام مجلسِ مِلّت“ انجام دیتی ہے۔ جمہوریت کا چہرہ روشن تو ضرور ہوتا ہے یعنی یہ طرزِ حکومت بظاہر بہت دلکش ہے۔۔ کہ کوئی بادشاہ نہیں ہوتا بلکہ عوام خود اپنے حکمراں ہوتے ہیں، لیکن اس کا باطنی پہلو یعنی دِل چنگیز سے بھی زیادہ سیاہ اور ناپاک ہوتا ہے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ جمہوریت میں بھی شخصی حکومت کی طرح مذہب کو سیاست سے کوئی علاقہ (تعلق) نہیں ہوتا۔ اِس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جمہوریت اور ملوکیّت اپنے اعمال اور نتائج کے لحاظ سے یکساں ہوجاتی ہیں۔

(Armaghan-e-Hijaz-01) Iblees Ki Majlis-e-Shura (ابلیس کی مجلس شوری) The Devil's Conference

#Iblees #Iblis #IbleesKiMajlis #Palestine #Gaza #West #Western #WesternLeader #Democracy #Iqbaliyat #Elections #Isreal

Loading comments...