Ye Ilm, Ye Hikmat, Ye Tadabur, Ye Hukumat - Dr. Allama Iqbal

5 months ago
19

Ye Ilm, Ye Hikmat, Ye Tadabur, Ye Hukumat
Peete Hain Lahoo, Dete Hain Taleem-e-Masawat

This knowledge, this wisdom, this reflection, this governance,
Drink men's blood and preach the lesson of equality.

Bekari-o-Uryani-o-Maikhawari-o-Iflaas
Kya Kaam Hain Farangi Madniyat Ke Fatuhaat

Idleness, nakedness, drunkenness, and poverty—
Are these not the accomplishments of Western civilization?

(Bal-e-Jibril-129) Lenin (Khuda Ke Hazoor Mein)

یہ علم، یہ حکمت، یہ تدبر، یہ حکومت
پیتے ہیں لہو، دیتے ہیں تعلیمِ مساوات

معانی: تدبر: سوچ بچار ۔ مساوات: برابری ۔
مطلب: اہلِ یورپ بظاہر دُنیا کو مساوات کا درس دیتے ہیں اور ظاہر یہ کرتے ہیں کہ وہ سب کو برابر سمجھتے ہیں، ان میں ذات پات اور اونچ نیچ کی کوئی قید نہیں لیکن ان کا حال دیکھا جائے تو وہ اپنے علم و فلسفہ اور حکمت و سلطنت کے ذریعہ سے محکوموں کا خون چُوستے ہیں۔

بیکاری و عریانی و مے خواری و افلاس
کیا کم ہیں فرنگی مدنیت کے فتوحات

معانی: عریانی: ننگے رہنا ۔ مے خواری: شراب نوشی ۔ افلاس: غریبی ۔ مدنیت: معاشرہ ۔
مطلب: اور جس تہذیب پر اُنہیں ناز ہے اُس کے نتائج اِس کے سِوا اور کُچھ نہیں نکلے کہ جہاں جہاں اہلِ یورپ کا تمدن پہنچا، وہاں بہت بُرے نتائج سامنے آئے۔ بیکاری بڑھ گئی، لوگوں کے لئے تن پوشی کا سامان نہ رہا، شراب نوشی کی لعنت عام ہو گئی، مفلسی ترقی کر گئی، اس کے سوا اہلِ یورپ نے خلقِ خدا کی کیا خدمت انجام دی ہے؟

#West #Western #Europe #America #France #Iqbaliyat #Poetry #Capitalism #Palestine #Israel #Philosophy

Loading 1 comment...