Zaeeran-e-Kaaba Se Iqbal Ye Puche Koi - Dr. Allama Iqbal

6 months ago
9

Zaeeran-e-Kaaba Se Iqbal Ye Puche Koi
Kya Haram Ka Tohfa Zamzam Ke Siwa Kuch Bhi Nahin

Somebody should ask the pilgrims of Ka’bah, O Iqbal
Is the gift of the Haram nothing more than Zamzam?

زائران کعبہ سے اقبال یہ پوچھے کوئی
کیا حرم کا تحفہ زمزم کے سوا کچھ بھی نہیں؟

مطلب: اے اقبال! کعبے کی زیارت کر کے آنے والوں سے یہ بات پوچھنی چاہیے کہ حج سے واپس آتے ہوئے محض آبِ زم زم کا تحفہ ہی کیوں لے کر آتے ہیں۔ اگرچہ یہ آبِ شفا ہے، نہایت متبرک ہے لیکن زیارتِ کعبہ کے بعد جو اصل چیز لانے والی ہے وہ عالم گیر اُخوت ہے، ایمان کی حرارت ہے، نوحِ انسان کا ایک رنگ کے لباس میں رنگ جانا ہے، ساری زندگی کے لیے نظم و ضبط کی مثال بن جانا ہے، لیکن افسوس کہ حجاج جا کر صرف کعبے سے آبِ زم زم کا تحفہ اور کھجوریں لا کر سمجھتے ہیں کہ ہم نے حج کا فریضہ ادا کردیا ہے۔ جبکہ حج کا اصل مقصد یہ نہیں ہے۔

لاکھوں مسلمانوں کا ایک جگہ پر جمع ہونے کے باوجود امت مسلمہکی یہ حالت دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے اب یہ عبادت ایک رسم بن کر رہ گئی ہو اور اس کی روح اس میں باقی نہ رہی ہو۔

(Bang-e-Dra-087) (Ghazaliyat) Zindagi Insan Ki Ek Dam Ke Siwa Kuch Bhi Nahin

#Hajj #Kaabah #Haram #Makkah #Muslims #Unity #Ummah #Millat #Iqbal #Poetry #Zamzam #Pilgrims #Hajj2024

Loading comments...