Shikoh-E-Eid Ka Munkir Nahin Hun Mein, Lekin - Dr. Allama Iqbal

3 months ago
5

Shikoh-E-Eid Ka Munkir Nahin Hun Mein, Lekin
Qabool-E-Haq Hain Faqat Mard-E-Hur Ki Takbeerain

I am not a denier of the splendor of Eid, but
Only the Takbirs of a free man are accepted by God.

شکوہِ عید کا منکر نہیں ہوں مَیں، لیکن
قبولِ حق ہیں فقط مردِ حُر کی تکبیریں

شکوہ: شان، شوکت، دبدبہ ۔ عید: مسلمانوں کا مذہبی تہورا۔ قبولِ حق: خدا کی بارگاہ میں مقبول ہونا ۔ فقط: صرف ۔ مرد حر: آزاد مرد ۔ تکبیر: نعرہ اللہ اکبر

شکوہِ عید کا منکر نہیں ہوں میں، لیکن
قبولِ حق ہیں فقط مردِ حُر کی تکبیریں!
تشریح:
میں عید کی شان و شوکت اور عظمت کا انکاری نہیں ہوں کہ مسلمان اس تہوار کو بڑی شان سے مناتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ عزوجل کی بارگاہ میں فقط اُن آزاد مردوں کی تکبیریں (عید کی تکبیرات) قبول ہیں جو غیر اللہ سے مرعوب نہ ہوں، جو ہر قسم کے ظن و تخمین سے آزاد ہوں۔

عیدِ آزاداں شکوہِ ملک و دیں
عیدِ محکوماں ہجومِ مؤمنیں

آزاد لوگوں کی عید دین و وطن دونوں کی شان ہوتی ہے جبکہ غلاموں کی عید فقط ہجوم کے سوا کچھ نہیں۔

#Eid #EidAlAdha #Qurbani #EidulAzha #EidMubarak #Muslims #Gaza #Palestine #Islam #HappyEid #EidDay #MardeHur #Takbeer

Loading comments...