Premium Only Content

28 May 1998. who Remembers The day Today 26 Years Ago. Your Comment. Khatir
28 May 1998. who Remembers The day Today 26 Years Ago. Your Comment. Khatir.
Pashto Pedia Episode 02 By Samiullah Khatir
کیا اپ کو یاد ہے؟
اج کے دن اپ کہاں تھے
۲۸ مئی ۱۹۹۸
نواز شریف اور ایٹمی دھماکہ
نوازشریف , ایٹمی دھماکےاور 1998 کا ایبسلیوٹلی ناٹ
گیارہ مٸ 1998 کو اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف قازقستان کے شہر الماتے میں تھے جب انہیں اطلاع ملی کہ انڈیا نے ایٹمی دھماکے کردیۓ ہیں۔نوازشریف نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت کو فون کیا اور جوابی دھماکوں کی تیاری شروع کرنے کا کہا ۔تاہم آرمی چیف تذبذب کا شکار تھے۔ان کا خیال تھا کہ ایٹمی دھماکے کرنے کی وجہ سے پاکستان پر عالمی پابندیاں لگ جاٸیں گی۔انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ جلد بازی میں کوٸ قدم نہیں اٹھانا چاہیۓ۔آپ وطن واپس آجاٸیں گے تو اس حوالے سے مشاورت کر لی جاۓ گی۔تیرہ مٸ کو نوازشریف واپس پاکستان پہنچے۔اس دوران بھارت دو اور دھماکے بھی کرچکا تھا۔جبکہ عالمی دنیا اور انٹرنیشنل پاورز کا سارا فوکس بھارت کی مذمت کرنے کے بجاۓ پاکستان کو دھماکے کرنے سے روکنے پر تھا۔ ادھر پاکستانی اسٹیبلیشمنٹ نفع ونقصان کے حساب کتاب میں مصروف تھی۔نواز شریف تنہا آدمی تھے جو نفع ونقصان سے بے نیاز ہوکرسوچ رہے تھے اور تمام عالمی دباٶ کو مسترد کرکے ہر قیمت پر ایٹمی دھماکے کرنا چاہتے تھے۔وطن واپسی پر تیرہ مٸ کو ہی انہوں نے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔میٹنگ شروع ہوٸ تو معلوم ہوا کہ آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت اب بھی اندیشہ ہاۓ دور دراز کا شکار ہیں اور ایٹمی دھماکوں کے مخالف ہیں۔پاک بحریہ کے سربراہ فصیح بخاری نے بھی ایٹمی دھماکو ں کی مخالفت میں راۓ دی۔پاک فضاٸیہ کے سربراہ پرویز مہدی نے البتہ ایٹمی دھماکوں کے حق میں اپنی راۓ دی۔میٹنگ میں شریک شرکاء کی اکثریت نواز شریف کے بجاۓ آرمی چیف کے موقف کی حامی تھی۔اگلے روز نوازشریف نے وفاقی کا بینہ کا اجلاس بلایا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیۓ کہ ان کی کابینہ کے پندرہ میں سے صرف تین وزراء دھماکوں کے حق میں ہیں۔ کھل کر ایٹمی دھماکوں کی مخالفت کرنے والوں میں سرتاج عزیز کے علاوہ چوہدری نثار علی خان اور مشاہد حسین سید بھی شامل تھے۔یہ سب لوگ اسٹبلیشمنٹ کے قریب سمجھے جاتے تھے۔ نواز شریف کو اندرونی سطح پر ہی نہیں بیرونی دنیا سے بھی شدید دباٶ کا سامنا تھا۔امریکہ اور برطانیہ ,جرمنی اور فرانس دھماکے کرنے پر سنگین نتاٸج کی دھمکیاں دے رہے تھے۔نواز شریف کسی بھی اندرونی یا بیرونی دباٶ کو خاطر میں نہیں لا رہے تھے۔وہ جارحانہ مووڈ میں تھے۔
جب امریکہ کویقین ہوگیا کہ نوازشریف نہیں مان رہے تو اس نے امریکی فوج کے سربراہ اور ان کےساتھ ناٸب وزیر خارجہ کو پاکستان بھیجا تا کہ وہ ان دھماکوں کو رکوا سکیں۔نوازشریف نے مگر ایبسیلوٹلی ناٹ کہہ دیا۔امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنےکاارادہ کیا تاکہ اس کے زریعہ ان دھماکوں کو روکوا سکے۔چین نے دھمکی دی کہ اگر ایسی کوٸ قرارداد پیش کی گٸ تو وہ اسے وٹو کردے گا۔امریکہ ,اسراٸیل ,انڈیا اور برطانیہ کا یہ وار بھی خطا ہوگیا۔ستاٸیس مٸ کو امریکی صدر بل کلنٹن نے آخری کال کی اور پاکستان کو دھماکےنہ کرنے کی صورت میں پانچ بلین ڈالرز کی خطیر رقم کی پیشکش کی۔نوازشریف نے اس پیشکش کو بھی ٹھکرادیا اور اٹھاٸیسں مٸ 1998کو ایٹمی دھماکے کردیۓ۔ان دھماکوں کے چند مہینے بعد آرمی چیف نے لاہور میں تقریر کرتے ہوۓ کہا کہ بڑے فیصلے کرنے کےلیۓ ایک اعلیٰ با اختیار کونسل ہونی چاہیۓ جس میں تینوں افواج کے سرابراہان موجود ہوں جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کا وزیراعظم کا فیصلہ طبع نازک پر بہت گراں گزرا ہے۔اس تقریر پر وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف سے وضاحت طلب کی۔جب وہ کوٸ معقول توجیہہ پیش نہ کرسکے تو وزیراعظم نے ان سے استعفیٰ مانگ لیا۔کچھ لیت ولعل کے بعد آرمی چیف کو استعفیٰ دینا پڑا اور وہ گھر چلے گیۓ۔بعد میں شجاع نواز کی کتاب کراس سوارڈ کے لیۓ انہوں نے اس معاملے پر ایک تحریری وضاحت لکھی جس میں موقف اپناگیا کہ ہم اس وجہ سے ایٹمی دھماکوں کی مخالفت کررہے تھے کہ بیرونی پابندیوں کے بعد دفاعی بجٹ میں کٹوتی کا اندیشہ تھا جس سے فوج کی آپریشنل استعدادِ کار متاثر ہونے کا خطرہ تھا۔جنرل جہانگیر کرامت کی یہ وضاحت پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔بہرحال ان کی جگہ جنرل پرویز مشرف کو آرمی چیف لگایا انہوں نے کارگل کا ڈرامہ رچایا اور پھر نواز شریف کی حکومت ختم کردی۔آگے تاریخ ہے۔
گل رحمان ہمدرد
"Today, May 28th, marks a historic milestone in Pakistan's history - the 24th anniversary of Pakistan becoming an atomic power!
On this day in 1998, Pakistan successfully conducted its first nuclear tests, codenamed Chagai-I and Chagai-II, at the Ras Koh Hills in Balochistan.
In this vlog, Samiullah Khatir takes us on a journey down memory lane, reliving the moments that made Pakistan a nuclear power. From the visionary leadership of Zulfikar Ali Bhutto to the tireless efforts of our scientists and engineers, we celebrate the unsung heroes who made this achievement possible.
Join us as we commemorate this momentous occasion and pay tribute to the men and women who have worked tirelessly to ensure Pakistan's security and prosperity.
#PakistanAtomicPower #ChagaiHills #NuclearTests #PakistanHistory #SamiullahKhatir #Vlog"
Feel free to modify it as per your requirements!
-
23:00
Exploring With Nug
18 hours ago $21.53 earnedHis Truck Was Found Crashed in the Woods… But He’s Gone!
90.7K10 -
27:09
MYLUNCHBREAK CHANNEL PAGE
19 hours agoDilmun: Where Life Never Ends
73.8K44 -
2:58:32
Slightly Offensive
12 hours ago $73.42 earnedHas Trump FAILED US? The ABSOLUTE STATE of The Right Wing | Guest: Nick Fuentes
103K108 -
1:37:05
AlaskanBallistics
7 hours ago $1.80 earnedI Love This Gun PodCast #16
29.8K3 -
2:59:26
Twins Pod
16 hours agoEMERGENCY PODCAST WITH ANDREW TATE! - Twins Pod - Special Episode - Andrew Tate
169K171 -
2:52:01
Jewels Jones Live ®
2 days agoTRUMP SECURES BORDER | A Political Rendezvous - Ep. 113
87.7K36 -
25:02
marcushouse
1 day ago $45.19 earnedStarship Just Exploded 💥 What Went Wrong This Time?!
177K81 -
12:00
Silver Dragons
1 day agoBullion Dealer Reveals Best Silver to Buy With $1,000
111K11 -
12:58
NinjaGamblers
19 hours ago $15.63 earnedIs This The BEST Way to Win At Roulette? 😲
149K13 -
1:01:54
CharLee Simons Presents Do Not Talk
3 days agoCALIFORNIA'S DONE!
101K43