الفوز الکبیر | 13 | الخیرُ الکثیر سے حروفِ مقطعاتِ قرآنیہ کے مفاہیم | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Streamed on:
15

دُروس
*الفوز الکبیر فی اصول التفسیر*
از امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
*(قرآن فہمی کے بنیادی اصولوں کا تعارف)*

*درس : 13*
*’’الخیرُ الکثیر‘‘ سے حروفِ مقطعاتِ قرآنیہ*
*کے مفاہیم کی مزید توضیح و تشریح*

*مُدرِّس:*
حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
0:00 آغاز درس
✔️ سابقہ درس سے ربط اور ’’الخیرُ الکثیر‘‘ سے حروفِ مقطعاتِ قرآنیہ کی توضیح و تشریح
✔️ ''الم'' نورِ الٰہی کا غیب سے عالمِ متدنس میں تعین (کائنات سے مثالیں اور سائنسی دلائل سے وضاحت)
✔️ ''الم'' سے شروع ہونے والی سورتوں میں، آیات و عادات اور اعمال و اخلاق کی تحقیقِ قدسی یا تشریعی نظام میں ان کے تعین کا بیان
✔️ لوامیم سات سورتیں، ہر سورت میں ''الم'' سے متصل آیت سے عنوان کا تعین (سوال کا جواب)
✔️ مولانا سندھیؒ کی تفسیر میں یہی اسلوب پیشِ نظر
✔️ تفسیر تحریر کرنے والوں نے اپنی دانست کے مطابق مولانا سندھیؒ کی ترجمانی کی، گو مولانا سندھیؒ نے اپنی نسبت سے ضبط ِتحریر کسی تفسیر کی ذمہ داری قبول نہیں کی، البتہ مولانا بشیر صاحبؒ لدھیانوی کی قلم بند تفسیر کو اپنے مطالعہ قرآن کے قریب تر کہا ہے
✔️ ''المر'' سے شروع ہونے والی سورتیں (لوامیر) اور ان کے مضامین، نیز قرآن کی تمام سورتوں کے اجمالی مطالب
✔️ بداعمالیاں، بری عادات و اخلاق اور کج حجتی سے پیدا ہونے والے شرورِ دنسیہ سے انبیاء علیہم السلام کی بار بار مصادمت و مزاحمت، المر سے مراد
✔️ مقاماتِ انبیاء علیہم السلام کی وضاحت؛ شرور کے خلاف انبیاء علیہم السلام و صالحین کی جدوجہد بھی اپنا ایک وجود رکھتی ہے
✔️ ''طٰہٰ'' کا معنی: دنسی وجود سے مکمل تنزہ و پاکیزگی کے ساتھ تجلی الٰہی کا تخلیطی عالم کے غیب میں نزول، اسمائے متجددہ کے احکام کا مدارکِ انسانی میں نزول سے کنایہ، تجلیِ طور سے وضاحت
✔️ ''طسم'' کا معنی: حقیقی تنزہ و پاکیزگی کا مادی عالم میں سرایت کرنا، اسمائے متجددہ، ان کے احکام و علوم کا قدسی اعتبار سے دنسی عالم میں سرایت کرنے سے کنایہ
✔️ ''حم'' کا مطلب: غیب کا متدنس میں ظہور، کفار کے غلط اقوال اور فرسودہ عقائد کا موطنِ وحی میں پہنچنا، ترغیب و ترہیب سے ان کا قلع قمع اور نظام توڑنا اور ان کی تشنیع بیان کرکے حق کو غالب کرنا
✔️ ''عسق'' متحجر و محدود اور متدنس عالم میں روشن حق کا غالب آ کر پھیل جانا
✔️ ''ق'' محدود قباحتوں کا قدسی طاقتوں کی مدد سے مقابلہ، وعظ و نصیحت اور اللہ کی آیات و نشانیوں سے کنایہ
✔️ ''ن'' ظلمت کو دور کرنے والا نور، وعظ سے کنایہ
✔️ ''ص'' وہ مقامِ قدسی، جس سے قربِ الٰہی حاصل ہو، انبیاء علیہم السلام کی وجاہت کے اعتبار سے ان کے مقامات اور علوم سے کنایہ
✔️ ''یٰس''عالم میں ظہور و خفا کے درمیان درمیان سرایت کی ہوئی متردد شے، اللہ کے اسم متجدد اور اس کے علوم سے کنایہ
✔️ حروفِ مقطعات سے متعلق اہم نکات؛ علمی قاعدہ
✔️ طاء ''بشرط لا'' ، حاء ''بشرط شے'' اور الف ''لا بشرط شے'' کے ساتھ حیات و زندگی کے مشابہے
✔️ حروفِ مقطعات سورتوں کے مضامین کے اعتبار سے ان کے نام
✔️ تمام سورتوں میں مضامین کے مفہوم میں اتحاد لیکن ہر سورت میں سیاق و سباق سے مختلف اعتبارات کا لحاظ ، مثالوں سے وضاحت
✔️ دور، زمانہ اور حالات بدلنے سے ذاتِ باری تعالی کے اسمِ متجدد کی نئی کیفیت کا مفہوم، اسمِ متجدد کا مضامین و اسالیب پیدا کرنے کی دو مشابہتوں کی وضاحت
✔️ کتبِ سماویہ؛ تورات، زبور، انجیل اور قرآن کا حضرت محمد ﷺ، حضرت موسیٰ، حضرت داؤد اور حضرت عیسیٰ علیہم السلام کے موطنِ نسمی اور کمالات واستعداد کے تناظر میں نزول (گہری بات)
✔️ حوامیم، لوامیم، طواسیم اور لوامیر میں بنیادی فرق؛ تفہیماتِ الٰہیہ کی بحث
✔️ حوامیم میں مضامین پر اجمالی گفتگو جب کہ لوامیم میں ان پر تفصیلی کلام
✔️ لوامیر میں شرور کے مواقع کے اعتبار سے اسمائے متجددہ کے علوم کا نزول جب کہ طواسیم میں نبی کی استعداد و کمالات کے مطابق نزول

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

Loading comments...