حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 131 /اَبوابِ صوم: باب 03 .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

6 months ago
10

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 131

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

اَبوابِ صوم: باب 03
احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں
روزوں سے متعلق اَحکامات اور ان کی حکمتیں

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 10؍ فروری 2021 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:13 حدیث ۰۱۔ چاند دیکھ کر رمضان کا آغاز و اختتام کرنا (لا تصوموا حتى تروا الهلال ولا تفطروا حتى تروه الخ) کی وضاحت
2:09 حدیث کی تشریح؛ قمری مہینہ ۲۹ دن کا ہو گا یا ۳۰ دن (شرعی قانون)
4:47 شریعت کے قوانین میں عوامی مزاج اور ان کے علم کی رعایت
9:38 حدیث ۰۲۔ عید کے دو مہینے جن میں کمی نہیں ہوتی (شهرا عيد لا ينقصان رمضان وذو الحجة) میں مراد گنتی و تعداد نہیں بلکہ اجر و ثواب مراد ہے
11:52 شاہ صاحبؒ کی رائے
13:06 ۳۔ روزے کے دو دائروں سے متعلق احادیث کی علمی قاعدے سے تشریح؛ انتہا پسند حلقوں کی جانب سے کمیت و کیفیت میں تحریف اور نبی اکرمؐ کا سدِ باب
21:36 انتہا پسندی (تعمّق) کی بنیاد اور شک کے روزے کی ممانعت کی یہی وجہ
22:41 روزے کی کیفیت میں تشدد و تعمق کی روک تھام
26:21 ۴۔ دو حدیثوں ( إذا انتصف شعبان فلا تصوموه اور ما رأيت النبي صلى الله عليه وسلم يصوم شهرين متتابعين إلا شعبان ورمضان) میں جمع و تطبیق اور ہر حدیث کا موقع و محل
33:26 ۵۔ ہلال (چاند) کے ثبوت کا قانونی طریقہ کار ؛ رمضان کے آغاز اور اختتام( عید) کے لیے ایک مسلمان کی گواہی کافی
36:37 ملت کی تنظیم اور نظم و نسق کے عمومی امور میں ایک آدمی کی گواہی بھی کافی
38:01 ۶۔ سحری تناول کرنے میں دو طرح کی برکتیں (تسحروا فإن في السحور بركة) کی توضیح
39:54 ۷۔ وقت ہوتے ہی روزہ افطار کرنا خیر کا باعث، مسلمانوں اور یہود کے روزوں میں بنیادی فرق سحری کھانا (لا يزال الناس بخير ما عجلوا الفطر)، جلدی افطاری کرنے والا اللہ کے ہاں سب سے بہترین بندہ (أحب عبادي إلي أعجلهم فطرا) کی حکمت؛ اہلِ کتاب کی تحریف کا انسداد مقصود
42:17 ۸۔ صومِ وصال کی ممانعت (نهى صلى الله عليه وسلم عن الوصال) کی مکمل تشریح اور دو پہلوؤں کی وضاحت
44:33 ۹۔ بظاہر دو مختلف حدیثیں اور ان کا موقع و محل
46:54 ۱۰۔ سحری کھاتے ہوئے آذان شروع ہو جائے (إذا سمع النداء أحدكم الخ) کی وضاحت: ندا سے مراد سحری شروع ہونے کا وقت نہ کہ ختم ہونے کا وقت
49:29 ۱۱۔ کھجور سے روزہ افطار کرنا باعثِ برکت اور پانی باعثِ طہارت (إذا أفطر أحدكم فليفطر على تمرة الخ) کی تشریح: بھوک کے بعد میٹھا شے کھانے کی طبعی حاجت
51:28 ۱۲۔ روزے دار کی افطاری کرانا اور مجاہد کے لیے سامانِ جنگ تیار کرنا روزہ رکھنے اور جہاد کے عمل میں شریک ہونے کی مانند (من فطر صائما أو جهز غازيا فله مثل أجره) میں اجر و ثواب کا راز
53:04 ۱۳۔ اِفطار کے اَذکار اور ان کی حکمتیں
54:39 ۱۴۔ صرف جمعہ کے دن روزہ رکھنا ممنوع (لا يصوم أحدكم يوم الجمعة إلا أن يصوم قبله أو يصوم بعده) ، شبِ جمعہ کو عبادت کے لیے خاص کرنے کی ممانعت (لا تختصوا ليلة الجمعة الخ) کی وضاحت
55:41 حدیث کا پہلا راز: تعمق و انتہا پسندی کا دروازہ بند کرنا
56:55 حدیث کا دوسرا راز : جمعہ کا دن عید کا دن ہے۔
58:32 ۱۵۔ عید الفطر و عید الاضحی کے دن روزہ رکھنا جائز نہیں (لا صوم في يومين الفطر. والأضحى) اور ایامِ تشریق کھانے، پینے اور ذکراللہ کے ایام (أيام التشريق أيام أكل وشرب وذكر الله) کی توضیح
59:58 ۱۶۔خاوند کے منشا کے برعکس بیوی کے لیے نفلی روزہ جائز نہیں (لا يحل لمرأة أن تصوم وزوجها شاهد إلا بإذنه) کی حکمت
1:01:08 ۱۷۔ نفلی روزہ توڑنے کی قضا اور عدمِ قضا، دو حدیثوں میں تطبیق کی وجوہات
1:06:35 ۱۸۔ روزے میں بھول چوک کر کھانے کے باوجود روزہ قائم رہتا ہے (من نسي وهو صائم، فأكل وشرب فليتم صومه فإنما أطعمه الله وسقاه) کی تشریح
1:08:54 ۱۹۔ بلاعذر شرعی روزہ توڑنے کا کفارہ (قوله صلى الله عليه وسلم لمن وقع على امرأته في نهار رمضان " أعتق رقبة الخ")کا راز: شعائر اللہ کی توہین
1:10:16 ۲۰۔ بظاہر دو احادیث میں تعارض اور ان کا حل
1:11:42 ۲۱۔ سفر کی حالت میں روزہ رکھنا نیکی نہیں (ليس من البر الصيام في السفر ذهب المفطرون بالأجر) تاہم سفر میں سہولت کی صورت میں روزہ رکھنا جائز(من كانت له حمولة تأوى إلى شبع فليصم رمضان حيثما أدركه ) میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
1:15:29 ۲۲۔ میت کا ولی اس کی طرف سے روزہ رکھے (من مات وعليه صوم صام عنه وليه) اور دوسری حدیث میں کھانا کھلائے (فليطعم عنه مكان كل يوم مسكينا إذا يجوز أن يكون كل من الأمرين مجزئا) دونوں حدیثوں میں بلا تعارض دو رازوں کی نشاندھی

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...