حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 125 /ابوابِ زکوة ، باب: 01 .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

7 months ago
4

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 125

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

ابوابِ زکوة ، باب: 01 (دوسرا حصہ)
زکوة کی مقدار اور سالانہ مدت مقرر کرنے کی حاجت، وجوہات و حکمتیں اور قابلِ زکوۃ اشیاء کے تعین کی حد بندی کا اصول اور عملی نظام

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 30 ؍ دسمبر 2020 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:20 سابقہ درس کا خلاصہ
5:56 زکوة کے نظام میں مقدار اور مدت مقرر کرنے کی حاجت و ضرورت اور ان کی مصالح و حکمتیں
12:12 زکوة کی سالانہ مدت مقرر کرنے میں تعاونِ باہمی کے اصول کی کار فرمائی
14:43 زکوة کی مقدار ڈھائی فیصد مقرر کرنے کا راز
16:27 کن کن لوگوں سے زکوة وصول کی جائے گی؟
17:13 دنیا بھر کی اقوام میں چار قابلِ ٹیکس اشیاء :۱۔ مالِ نامی (جس مال میں بڑھوتری کی صلاحیت ہو) اور اس کی شرائط
20:46 اموالِ نامیہ کی تین قسمیں: بلا معاوضہ چرنے والے جانور، کھیتیاں اور مالِ تجارت
23:33 ۲۔ خزانہ و کنز (ضرورت سے زائد مال) اور اس پر زکوة عائد ہونے کی وجہ
27:02 ۳۔ ایسے اموال جو بغیر محنت و مشقت کے حاصل ہوں، جیسے دفائنِ جاہلیت اور قومِ عاد کے جواہرات وغیرہ
29:25 ۴ ۔ پیشہ ور جماعتوں (کسان، تاجر اور صنعت کار وغیرہ) کی آمدن پر ٹیکس
31:48 آمدن و خرچ کا حساب لینا عوام کا حق، حضرت عمرؓ کا طے کردہ اصول اور عمل درآمد کا نظام
34:47 ٹیکس کی مدت سالانہ بنیادوں پر مقرر کرنے کا راز
36:55 زکوة مال کی جنس سے وصول کرنے کی حکمت
38:52 زکوة کی مقدار اور مدت کے لیے ہر قسم کے مال کی مثال، تقسیم اور استقرا و تتبع کے ذریعہ جامع و مانع تعریف
44:03 مویشی، زراعت، تجارت اور کنز پر زکوة کے وجوب کی حد بندی اور شرائط
48:37 سبزیوں پر زکوة واجب ہونے میں اختلاف رائے نیز گوشت کھانا عربوں کے مزاج کا حصہ، حضور ﷺ کو بھنا ہوا گوشت پسند اور مولانا محمد قاسم نانوتویؒ کا رسالہ؛ تحفۂ لحمیہ
51:01 تجارت کے عمل سے منافع پر زکوة، ہبہ، وراثت وغیرہ پر براہ راست زکوة نہیں
52:30 کنز کی تعریف اور زکوة ، نیز کنز کی تعریف سے خارج اشیا کا تعین
54:34 زکوة کے باب میں مسلمہ اصول اور نبی اکرم ﷺ کا مقرر کردہ نظام

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...