Ye Hind Ke Firqa Saaz Iqbal Aazri Kar Rahe Hain Goya

9 months ago
10

Ye Hind Ke Firqa Saaz Iqbal Aazri Kar Rahe Hain Goya
Bacha Ke Daman Buton Se Apna Gubar-e-Rah-e-Hijaz Ho Ja

Iqbal! These sectarians of India are working like Azar.
Saving your skirt from idols become the dust of the way of Hijaz.

یہ ہند کے فرقہ ساز اقبال آزری کر رہے ہیں گویا
بچا کے دامن بتوں سے اپنا غبارِ راہِ حجاز ہو جا

معانی: فرقہ ساز: فرقہ پرست ۔ آزری: بت تراشنا، گھڑنا ۔ دامن بچانا: کسی برائی سے بچ کے رہنا ۔ غبارِ راہِ حجاز ہو جا: حجاز کے راستے کی گرد بن جا، مراد حضور اکرم کے عشق میں ڈوب جا ۔

مطلب: اے اقبال! یہ ہندوستان کے فرقے بنانے والے لوگ مسلمانوں کو تقسیم کر رہے ہیں اور ان کی طاقت کو ضائع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں دراصل یہ گروہ بندی کی وبا کا شکار ہو رہے ہیں اور اپنا اپنا بت بنارہے ہیں۔ پس ان بتوں سے اپنے آپ کو بچا کر حجاز (مدینے ) کے راستے کی گرد بن جا یعنی رسول اللہ ﷺ کی محبت میں ڈوب جا۔

(Bang-e-Dra-083) Payam-e-Ishq

~ Dr. Allama Iqbal

#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Prayer #Poem #Shahyri #Motivation #Allah #Muhammad #DrIqbal #Lines #Quotes #Quran #NabiSAW #RasoolSAW #AakhriNabi #LastProphet #ProphetPBUH #Mustafa #HazratMuhammad #HolyProphet #SAW #PBUH #Hijaz #Hijazi #Hind #FirqaSaaz

Loading comments...