Hajj Scheme Important news has arrived regarding the Government Sponsorship

1 year ago
1

وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 21 ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کی تیاریاں شروع کردیں جبکہ دوسری طرف سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی سے محروم رہنے والے 5 ہزار 600 عازمین حج کے لیے حکومت کی طرف سے ڈالرز دینے سے انکار کے بعد انہیں حج پر نہیں بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورکو سرکاری اسپانسر شپ حج سکیم میں 25 ہزار کے کوٹے پر صرف 4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، 21 ہزار سے زائد خالی رہ جانے والا کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا جائے گا۔

دوسری طرف آئندہ برس کے لئے حج قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے 5ہزار 633 درخواست دہندہ کو بچ جانے والے کوٹہ پر ایڈجسٹ کرنے کی بجائے رقم واپس کر دی گئی۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپانسرشپ اسکیم میں کم درخواستوں کی وجہ سے توقع سے کم ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے حکومت سے رابطہ کیا کہ بچ جانے والے کوٹہ میں ناکام درخواست گزاروں کو ایڈجسٹ کردیا جائے لیکن حکومت نے پہلے سے مختص ڈالرز کے علاوہ مزید ڈالرز دینے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے کوٹہ واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت کو ریگولر حج سکیم میں 63 ہزار 805کے کوٹہ پر 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، اس پر قرعہ اندازی میں رہ جانے والے 5633 درخواست گزاروں کو ان کی جمع کرائی گئیں رقوم جو 6ارب روپے بنتی تھیں واپس کردی گئی تھیں۔

Loading comments...