Muharram Nohay | Ya Laitana Kunna Ma'ak | یا لیتنا کنا معک | Aye Kash Hum Bhi Ap Ke Sath Hote

10 months ago
1

Muharram Nohay | Ya Laitana Kunna Ma'ak | یا لیتنا کنا معک حی علی العزا | Aye Kash Hum Bhi Ap Ke Sath Hote
Muharram Nohay 2022
Ya Laitana Kunna Ma'ak
Aye Kash Hum Bhi Ap Ke Sath Hote
New Noha 2022
Aye Kash main bhi hota karbala mein

Audio: Ali Afsari (A_Afsari)
Composition: Saeed Pasha Zadae (سعيد پاشا زاده)
Poetry: Maulana S. Imon Rizvi
----------------------------------------------------------------------------------
Produced By: Sabeel e Mawaddat
2022 Sabeel e Mawaddat. All rights reserved.
----------------------------------------------------------------------------------
Subscribe https://bit.ly/3bwX9tV Stay updated!

Keep visiting for more updates:
Youtube: https://www.youtube.com/SabeeleMawaddat
Facebook: https://www.facebook.com/SabeeleMawaddat
Instagram: https://www.instagram.com/SabeeleMawaddat

یا لیتنا کنا معک ، شاه سلام علیک
صلی الله علی الباکین علی الحسین
آنسو ہیں مرے جاری
صلی الله علی المظلوم بکربلا
جاری ہے عزاداری
حسین مولانا
حسین مولانا
نظام ِ دیں حسینؑ ہے، دوا م دیں حسینؑ ہے
امام ِدیں حسینؑ ہے، تمام دیں حسینؑ ہے
نعمت ہے عدالت کی حسین ؑسے
نعمت ہے عدالت کی
برکت ہے صداقت کی حسین ؑسے
برکت ہے صداقت کی
کبریا تجھ سے ملا، مصطفیؐ تجھ سے ملا
فاطمہؑ تجھ سے ملی، مرتضیؑ تجھ سے ملا
تو ہی عبادت ہے، سیادت ہے شَفاعت ہے
تو ہی طہارت ہے، کرامت ہے، سعادت ہے
کرب و بلا سے سیکھیں ہم سب عبادتیں
سر پہ مصیبتیں پھر بھی ہیں تلاوتیں
حق ہی کہا سدا چاہے ہوں شہادتیں
حکمِ الہی کی خاطر تھیں عزیمتیں
عزیمتیں
حُسینؑ مولانا، حُسینؑ مولانا
صلی الله علی الباکین علی الحسین
آنسو ہیں مرے جاری
صلی الله علی المظلوم بکربلا
جاری ہے عزاداری
حسین مولانا
حسین مولانا
صراط دیں حسین ہے، نشاط ِدیں حسین ؑہے
ثبات ِ دیں حسینؑ ہے، حیات دیں حسینؑ ہے
زندہ ہے خدا کا دیں حسینؑ سے
زندہ ہے خدا کا دیں
تکبیرِ اذا ں باقی حسینؑ سے
تکبیرِ اذا ں باقی
زندگی تجھ سے ہی ہے، روشنی تجھ سے ہی ہے
بندگی تجھ سے ہی ہے، آگہی تجھ سے ہی ہے
دینِ محمد ؐکی چلیں سانسیں ترے دم سے
زندہ ہوئی اُ مّت زمانے میں ترے غم سے
فرش عزا محرم میں ہے جگہ جگہ
آنسو رواں ہوئے دل میں ہے تری عزا
کرب و بلا ہمیں بلوالے تُو ا ے خدا
اپنے غموں کی بھی درماں ہے یہی دوا
یہی دوا

حُسینؑ مولانا، حُسینؑ مولانا
ہمتیں تجھ سے ہی ہیں، منزلیں تجھ سے ہی ہیں
نعمتیں تجھ سے ہی ہیں، راحتیں تجھ سے ہی ہیں
تجھ سے بصیرت ہے، شجاعت ہے، قیادت ہے
تجھ سے شریعت ہے، رسالت ہے، امامت ہے
پیرو بنیں ترے ہم پر ہوں عنایتیں
علم و عمل ملے ہم پر ہوں کرامتیں
مومن کہیں سبھی ایسی ہوں علامتیں
احمد ؐعطا کریں محشر میں شَفاعتیں
حُسینؑ مولانا، حُسینؑ مولانا

صلی الله علی الباکین علی الحسین
آنسو ہیں مرے جاری
صلی الله علی المظلوم بکربلا
جاری ہے عزاداری
حُسینؑ مولانا، حُسینؑ مولانا

Loading comments...