Ayyam e Fatimiyya Noha | Wa Hijaba Beti | Shahid Ali Shahid | Bibi Fatima Noha | Shikasta Pehlu Maa

1 year ago
11


To Support Mawaddat Production
https://www.patreon.com/MawaddatProduction
----------------------------------------------------------------------------------
Ayyame Fatimiyya Noha | Wa Hijaba Beti | Shahid Ali Shahid | Bibi Fatima Noha | Shikasta Pehlu Maa

#sabeelemawaddat #Lahoofnoha @SabeeleMawaddat #Mawaddatproduction
Ayyam e Fatmiya Noha 2023
Wa Hijaba Beti (Hijab)
Shahid Ali Shahid
New Noha Bibi Fatima 2022
----------------------------------------------------------------------------------
Title - Wa Hijaba Beti (Hijab) - واحجابا بیٹی
Reciters - Shahid Ali Shahid
Poetry: Maulana Syed Amir Abbas
Composition: Raza Shah
Video: SRS Production
Audio: RWDS Rao Mutahir
Chorus: Tariq Purkistani, Salahuddin Yakta
Video Editing: Turab Zaidi
Produced By: Mawaddat Production
2023 Mawaddat Production. All rights reserved.
----------------------------------------------------------------------------------

Keep visiting for more updates:
Youtube: https://www.youtube.com/@MawaddatProduction
Instagram: https://www.instagram.com/MawaddatProduction
X (Twiter): https://www.Twitter.comMawaddatOnX
----------------------------------------------------------------------------------
٭اردو شاعری٭

گر گیا پہلو پہ دروازہ، مرا غم ہے شدید
پسلیاں ٹوٹ گئیں ہوگیا محسن بھی شہید
اشقیا پھر بھی بڑھاتے ہیں مصیبت کو مزید

آسماں ٹوٹ پڑے، رب کا ولی قید میں ہے
مجھ پہ غم سب سے بڑا یہ ہے، علی قید میں ہے۔

آج دنیا سے ہے زہرا کا سفر ہائے غضب
بچے ہیں گریہ کناں ماں کی ہے یہ آخری شب
اور انہیں بچوں میں جب سامنے آئیں زینب

ہائے آنکھوں میں لئے شام کا منظر زہرا
اپنی بیٹی سے یہی کہتی ہیں روکر زہرا

واحجابا واحجابا واحجابا بیٹی
اپنی بیٹی سے یہی کہتی ہیں روکر زہرا
واحجابا واحجابا واحجابا بیٹی

آ مرے پاس، ردا تیری سنواروں زینب
تیری چادر کو میں آنکھوں سے لگالوں زینب
"کربلا" کیسے بھلا تجھ سے چھپاؤں زینب

اپنی بیٹی سے یہی کہتی ہیں روکر زہرا
واحجابا واحجابا واحجابا بیٹی

خوں رُلاتا ہے مجھے کرب و بلا کا منظر
ہائے تو دیکھے گی نیزے پہ مرے لال کا سر
اور پھر لوٹ لی جائے گی ترے بھی چادر

اپنی بیٹی سے یہی کہتی ہیں روکر زہرا
واحجابا واحجابا واحجابا بیٹی

جیسے جلتا ہوا در پاس سے دیکھا تونے
ایسے ہی دیکھے گی تو خیموں کو بھی جلتے ہوئے
اور لٹ جائیں گے پھر اہل حرم کے پردے

اپنی بیٹی سے یہی کہتی ہیں روکر زہرا
واحجابا واحجابا واحجابا بیٹی

جیسے ڈرتا ہے شقی تیغ علی سے یکسر
تیرے پردے سے بھی ڈر جائے گا ظالم لشکر
ہاں اسی واسطے چھینے گا وہ تیری چادر

اپنی بیٹی سے یہی کہتی ہیں روکر زہرا
واحجابا واحجابا واحجابا بیٹی

یاد رکھنا تیری چادر کی سیاہی بیٹی
سرخی خون شہیداں سے بھی افضل ہوگی
تجھ پہ لازم ہے میری جان حفاظت اسکی

اپنی بیٹی سے یہی کہتی ہیں روکر زہرا
واحجابا واحجابا واحجابا بیٹی

بیٹیوں کو مرا پیغام سنانا زینب
پردہ زہرا کی امانت ہے بتانا زینب
با حیا میری کنیزوں کو بنانا زینب
اپنی بیٹی سے یہی کہتی ہیں روکر زہرا
واحجابا واحجابا واحجابا بیٹی

اپنی چادر سے سدا خدمت اسلام کرو
اپنی چادر سے ہی تعلیم مری عام کرو
اپنی چادر سے ہی طاغوت کو ناکام کرو

اپنی بیٹی سے یہی کہتی ہیں روکر زہرا
واحجابا واحجابا واحجابا بیٹی

Loading comments...