Mujh Se Bolo Meri Zahra Kallemini کلمینی | Mirza Hasan Mujtaba | حاج مهدی رسولی | Noha Bibi Fatima

11 months ago
14


To Support Mawaddat Production
https://www.patreon.com/MawaddatProduction
----------------------------------------------------------------------------------

Kallemini کلمینی,
Mirza Hasan Mujtaba,
حاج مهدی رسولی
Noha Ayyame Fatimiyyah
Noha Bibi Fatima

Mujh Se Bolo Meri Zahra Kallemini کلمینی | Mirza Hasan Mujtaba | حاج مهدی رسولی | Noha Bibi Fatima
#nohay2022 #sabeelemawaddat #ayyamefatimiya #nohabibifatima #fatima #yazahra #fatimiya2023 #ayyamefatmiyah2022

Mujh se bolo meri zehra
Mirza Hasan Mujtaba
کلمینی
کلمینی
---------------
Noha Title: Mujh se Bolo meri Zehra - مجھ سے بولو میرے زہرا (س)
Poetry: Maulana S. Nadeem Naqvi Sirsivi
Noha Khwan: Mirza Hasan Mujtaba
Composition: Haaj Mahdi Rasouli
Audio: Studio92
Video Recording: Hussain Production,
Video Editing: S. Shuja Rizvi
----------------------------------------------------------------------------------
Produced By: Mawaddat Production
2023 Mawaddat Production. All rights reserved.
----------------------------------------------------------------------------------
Keep visiting for more updates:
Youtube: https://www.youtube.com/@MawaddatProduction
Instagram: https://www.instagram.com/MawaddatProduction
X (Twiter): https://www.Twitter.comMawaddatOnX
-----------------------------------------------------------------------------------
٭اردو نوحہ٭
وہ وقت بھی شہزادی کونین پہ آیا
آہستہ سے مولی ع کو قریب اپنے بلایا
رومال میں بہتے ہوئے اشکوں کو چھپایا
یہ کہتے ہوئے حالِ دلِ زار سنایا

ہے اتنا تقاضا دل بیچین کا میرے
تم رکھنا خیال اب سدا حسنین کا میرے

مولی ع کی پھر اک چیخ اٹھی ! دور نہ جاؤ
تنہائی کا عالم ہے ابھی ! دور نہ جاؤ
باتیں مجھے کرنی ہیں کئی ! دور نہ جاؤ
اے مونس و غمخوار علی ! دور نہ جاؤ

تنہائی کا گھر میں مرے ماتم نہیں ہوگا
تم مجھ سے سخن کرتی رہو ، غم نہیں ہوگا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھ سے بولو ! میری زہرا میری زہرا کلمینی
دل بہت درد میں ڈوبا ہے علی کا کلمینی

جان تنہائی کی تکلیف میں کھو دیتا ہوں
در و دیوار کو تکتے ہوئے رو دیتا ہوں
آنکھ میں رہتا ہے بس آپ کا چہرہ ۔۔ کلمینی

کون حسنین ع کو سینے سے لگائے گا یہاں
کون روتی ہوئی زینب کو منائے گا یہاں
کچھ تو باتیں کرو میں ہوں بڑا تنہا ۔۔ کلمینی

خاک پہ ریت کی مانند بکھر جاتا ہوں
روز گھر کی طرف آتے ہوئے مر جاتا ہوں
چھانے لگتا ہے نگاہوں میں اندھیرا ۔۔ کلمینی

در و دیوار میں پستی ہوئی پسلی کا خیال
ذہن و دل کو مرے کر دیتا ہے ہر بار نڈھال
ضبط کیسے کروں ؟ پھٹتا ہے کلیجہ ۔۔ کلمینی

رونقیں آپ کے دم سے تھیں ہمارے گھر میں
نور چھایا ہوا رہتا تھا مدینے بھر میں
اب تو ہر سمت اندھیرا ہے اندھیرا ۔۔ کلمینی

سوچ کر پھول سے چہرے پہ طمانچوں کے نشاں
جسم سے روح نکلتی ہے ، لرزتی ہے زباں
دل دھڑکتا ہے مگر میں نہیں زندہ ۔۔ کلمینی
مجھ سے بولو !مری زہرا مری زہرا ۔۔ کلمینی

لاش زہرا پہ یہی بین تھے مولی کے ندیم
صبر دے ٹوٹے ہوے دل کو مرے رب کریم
دم آخر بھی یہی تھا مرا جملہ ۔۔ کلمینی
مجھ سے بولو ! مری زہرا مری زہرا ۔۔ کلمینی

Loading comments...