Ayyam e Fatimiyya Noha | Sulagta Reh Gaya Zahra Ka Darwaza | Osaja Ali Zaidi | Noha Bibi Fatima Sa

10 months ago
5


To Support Mawaddat Production
https://www.patreon.com/MawaddatProduction
----------------------------------------------------------------------------------
Ayyam e Fatimiyya Noha | Sulagta Reh Gaya Zahra Ka Darwaza | Osaja Ali Zaidi | Noha Bibi Fatima Sa

Sulagta Reh Gaya Zahra Ka Darwaza
Noha bibi Fatima
Shahid Ali Shahid
Nauha Hazrat Fatima

Title: Sulagta Reh Gaya Zahra (Sa) Ka Darwaza
Poet: Maulana Hasana Raza Banarsi
Noha Khwan: Syed Osaja Ali Zaidi
Audio: Syed Wasi (Sabzawar Studio)
Video: Mawaddat Production
----------------------------------------------------------------------------------
Produced By: Mawaddat Production
2023 Mawaddat Production. All rights reserved.
----------------------------------------------------------------------------------
Keep visiting for more updates:
Youtube: https://www.youtube.com/@MawaddatProduction
Instagram: https://www.instagram.com/MawaddatProduction
X (Twiter): https://www.Twitter.comMawaddatOnX

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نوحہ ۔۔۔۔۔۔۔
سلگتا رہ گیا زھرا کا دروازہ مدینے میں
مدد کے واسطے کوئ نہیں آیا مدینے میں

سلامی کے لئے جس گھر میں آتے تھے رسول پاک
اور آکر اذن لیتے تھے جہاں پر ساکن افلاک
اسی بیت الشرف پر ہو گیا حملہ مدینے میں

کوئی سیلی رخ بنت پیمبر پر لگاتا تھا
کوئ تلوار کے قبضے سے زھرا کو ستاتا تھا
نبی زادی کو سب نے گھیر کر مارا مدینے میں

نقاہت کا وہ عالم ہے کہ گرتی ہیں سنبھلتی ہیں
ضعیفوں کی طرح بی بی سہارا لیکے چلتی ہیں
ہوا ہے فاطمہ پر ظلم یہ کیسا مدینے میں

نحیف و لاغر و پہلو شکستہ ہوگئیں زھرا
اور اٹھارہ برس میں ہی ضعیفہ ہو گئیں زھرا
ملا ہے باپ کا بیٹی کو یوں پرسہ مدینے میں

خدا جانے نبی زادی پہ کیسی پڑگئ افتاد
زمین و آسماں نے بھی وفات مصطفی کے بعد
سنا ہے مرثیہ صبت علی کا مدینے میں

کسی ظالم نے زھرا کو طمانچہ ایسا مارا ہے
ہوئے ہیں کان زخمی اور زمیں پر گوشوارہ ہے
لرزتا ہے نبی کا گنبد خضری مدینے میں

کہیں حسنین روتے ہیں کہیں کلثوم روتی ہیں
کسی گوشے میں جا کر زینب معصوم روتی ہیں
علی بھی رو رہے ہیں کہہ کے واویلا مدینے میں

رضا و عوسجہ جب جل گیا زھرا کا دروازہ
ستمگر نے در زھرا پہ اتنا زور سے مارا
در و دیوار کے بیچ آ گئیں زھرا مدینے میں

Loading comments...