Ayyam e Fatimiyya Noha | Haye Sayyada Binte Mustafa | Shahid Ali Shahid | Noha Bibi Fatima

1 year ago
21

To Support Mawaddat Production
https://www.patreon.com/MawaddatProduction
----------------------------------------------------------------------------------
Ayyam e Fatimiyya Noha | Haye Sayyada Binte Mustafa | Shahid Ali Shahid | Noha Bibi Fatima

Haye Sayyada Binte Mustafa
Noha bibi Fatima
Shahid Ali Shahid
Nauha Hazrat Fatima

Title: Haye Sayyada Binte Mustafa
Poet: Maulana Najeeb Zaidi Sb
NohaKhuwan: Shahid Ali Shahid
Audio: ODS Karachi
Video: Mahmood Achoali
Produced By: Mawaddat Production
2023 Mawaddat Production. All rights reserved.
----------------------------------------------------------------------------------

Keep visiting for more updates:
Youtube: https://www.youtube.com/@MawaddatProduction
Instagram: https://www.instagram.com/MawaddatProduction
X (Twiter): https://www.Twitter.comMawaddatOnX

** Urdu Poetry **

سنو! کے لکھتا ہوں روداد غم میں زہراؑ کی
فغاں بلند تھی کہسارُ و دشت ُو صحرا کی
بندھیں تھیں ہچکیاں دونوں جہاں کے مولاؑ کی
صداۓ گریہ سنی جا رہی تھی فضہؑ کی
اندھیری رات تھی اور غسل دے رہے تھے علیؑ
شکستہ پسلیاں دیکھیں تو رو رہے تھے علیؑ
نوحہ خوانی
بنت مصطفی ہاۓ سیّدہؑ بنت مصطفی ہاۓ سیّدہؑ
ہاۓ سیّدہؑ بنت مصطفی ؑ بنت مصطفی ہاۓ سیّدہ
1
بابا کے بعد آپ نے ظلمُ و ستم سہے
امت سےاپنے بابا کی رنج ُو الم سہے
زخمِ زبان اور مصائب بہم سہے
جتنے سہے ہیں آپ نے کوئی نہ غم سہے
صدّیقہ کی گواہی کو جھٹلا دیا گیا
ہاۓ سیّدہؑ بنت مصطفی ؑ بنت مصطفی ہاۓ سیّدہ

2
رونق تھی گھر میں آپ سےتھی آپ سے خوشی
تھا آپ کا سہارا تو جیتا تھا زندگی
غم خوار اب نہیں ہے کوئی یہ ہے بے بسی
اب تو بغیر آپ کے ہر سو ہے تِیرگی
یوں جا رہی ہیں آپ کے سب گھر اجڑ گیا
ہاۓ سیّدہؑ بنت مصطفی ؑ بنت مصطفی ہاۓ سیّدہ
3
دنیا میں اب تو جینے کی خواہش نہیں رہی
مونس نہیں ہے کوئی بھی تنہا ہوا علیؑ
دنیا بغیر آپ کے اندھیر ہو گئ
تنہا علیؑ ہے اور خموشی وتیرگی
سب کچھ ہمارا، لٹ گیا برباد ہو گیا
ہاۓ سیّدہؑ بنت مصطفی ؑ بنت مصطفی ہاۓ سیّدہ
4
دیکھو حسینؑ روتے ہیں روتی ہیں زینبَینؑ
گریہ کناں ہیں مجتبیٰ ؑپل کو نہیں ہے چین
کَرُّوبیان روتے ہیں سن کر سبھوں کے بین
کہرام آسماں میں ہے ایسا ہے شور و شین
بچوں کے دل کو داغ یتیمی کا دے دیا
ہاۓ سیّدہؑ بنت مصطفی ؑ بنت مصطفی ہاۓ سیّدہ

5
روداد غم علیؑ نے فقط تم سے ہی کہی
تم نے دواۓ زخم علیؑ چشم نم سے کی
اُفتاد سب زمانے کی اس طرح سے سہی
ہر دردِ دل بیان کیا میں نے تم سے ہی
لیکن یہ زخمِ ہجر بھی دل پر لگا دیا
ہاۓ سیّدہؑ بنت مصطفی ؑ بنت مصطفی ہاۓ سیّدہ
6
اب حالِ دل کو اپنے میں کس سے بیاں کروں
بچےّ ہیں چھوٹے چھوٹے تو کیسے فغاں کروں
اپنے ہی ہاتھوں قبر میں کیسے نہاں کروں
خود ہی لحد بناؤں اور خود بے نشاں کروں
بابا سے اپنے کہنا کہ تنہا ہے مرتضیٰؑ
ہاۓ سیّدہؑ بنت مصطفی ؑ بنت مصطفی ہاۓ سیّدہ

7
عرفانِ فاطمہؑ بھلا کس کو ہوا نصیب
جس کو ہوا نصیب بنا شاہ کا حبیب
مادر حسنؑ حسینؑ کی ہے آج بھی غریب
قبر ِبتول آج بھی ویران ہے نجیب
صبّت علیّ آپ کا ہے اب بھی ہے مرثیہ
ہاۓ سیّدہؑ بنت مصطفی ؑ بنت مصطفی ہاۓ سیّدہ

Loading comments...