Khird-Mandon Se Kya Puchon Ke Meri Ibtida Kya Hai - Dr. Allama Iqbal

1 year ago
2

(Bal-e-Jibril-053) Ghazal

Khird-Mandon Se Kya Puchon Ke Meri Ibtida Kya Hai
Ke Main Iss Fikar Mein Rehta Hun, Meri Intiha Kya Hai

What should I ask the wise about my origin:
I dwell in this contemplation, what is my end!

Khudi Ko Kar Buland Itna Ke Har Taqdeer Se Pehle
Khuda Bande Se Khud Puche, Bata Teri Raza Kya Hai

Develop the self so that before every decree
God will ascertain from you: “What is your wish?”

خردمندوں سے کیا پوچھوں کہ میری ابتدا کیا ہے
کہ میں اس فکر میں رہتا ہوں کہ میری انتہا کیا ہے
معانی: خردمندوں : عقل مندوں ۔ فکر: سوچ ۔
مطلب: اس شعر میں اقبال نے انسان کے وجود میں آنے اور اس کے مقاصد زندگی کے حوالے سے اشارتاً بات کی ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ اس حقیقت سے تو ہر شخص آگاہ ہے کہ وہ کس طرح سے تخلیق کیا گیا لیکن میرے نزدیک بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ کیوں تخلیق کیا گیا اور پیدائش سے موت تک کا جو سفر ہے اس کے مقاصد کیا ہیں ۔ اس کا نصب العین کیا ہے ۔ یہی وہ بنیادی سوال ہے جس کا صحیح جواب انسان اور معاشرے میں انقلاب کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔

خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
معانی: رضا: مرضی ۔
مطلب: یہ شعر اقبال کے ان اشعار میں سے ہے جنہیں ضرب الامثال کی حیثیت دی جاتی ہے ۔ خودی کو بلند کرنے سے اقبال کی مراد خودی کی وہ حالت جبکہ وہ اللہ کی مرضی میں بالکل فنا ہو جائے یعنی بندہ اللہ کی مشیت کے سامنے سر تسلیم خم اس طرح کر دے کہ اس کی مرضی بالکل وہی ہو جائے جو اللہ کی مرضی ہے اور اسے اللہ کے احکام کی تعمیل میں ایسی لذت محسوس ہو گویا وہ حکم خود اسی نے جاری کیا تھا۔ دوسری طرف اللہ مومن پر اس قدر مہربان ہو جاتا ہے کہ بسااوقات اپنی مشیت مومن کی خواہش کے مطابق کر دیتا ہے

#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Prayer #Poem #Shahyri #Motivation #Allah #Muhammad #DrIqbal #Lines #Quotes #AakhriPaigham #Shaheen #NationalPoet #TheGreatPhilosopher #Leader #9Nov #9November #IqbalDay #Iqbaliyat #PoetoftheEast #BestPoetry #BestPoet #IqbalLovers

Loading comments...