Al Quran

1 year ago
29

معارف الحدیث
کتاب: کتاب المعاملات والمعاشرت
باب: حضور ﷺ کس طرح بیٹھتے تھے اور کس طرح بیٹھنے کی ہدایت فرماتے تھے
حدیث نمبر: 1534

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِفِنَاءِ الكَعْبَةِ، مُحْتَبِيًا بِيَدِهِ» (رواه البخارى)

ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں کہ: میں نے رسول اللہ ﷺ کو بیت اللہ کے صحن میں احتبا کے طور پر (یعنی گوٹ مارے)بیٹھا دیکھا ہے۔ (صحیح بخاری)

تشریح
احتبا بیٹھنے کا ایک خاص طریقہ ہے، اس کی صورت یہ ہے کہ دونوں سرینیں اور دونوں پاؤں کے تلوے زمین پر ہوں اور دونوں زانوں کھڑ ہوں اور ان کو دونوں ہاتھوں کے حلقہ میں لے لیا جائے، یہ اہل تفکر اور اصحاب مسکنت کے بیٹھنے کا طریقہ ہے، اس کو ہندی میں گوٹ مار کے بیٹھنا بھی کہتے ہیں۔ روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ اکثر اس طرح بیٹھتے تھے۔

Loading comments...