حُجّةُ اللّٰه البالِغة :81 / حضورﷺ کے سیاست ملیّہ (دین کے.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

1 year ago
22

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 81

مبحثِ سادس:
سیاستِ ملت

باب:19
اَدیانِ سابقہ اور دینِ محمدیﷺ کے اختلافات کے بنیادی اسباب

مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 08 ؍ جنوری 2020 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇
0:00 آغاز درس
0:23 مبحثِ سیاستِ مِلّیّہ کی سابقہ مباحث کا خلاصہ
2:26 یہود و نصاری کے اَدیان سے دینِ محمدیﷺ کے اختلاف کے بنیادی اَسباب؛ زیرِ نظر باب کا عنوان
4:53 باب کا علمی قاعدہ ( نبی کے سچے جانشیوں کے بعد دین میں سلسلۂ تحریفات) : وضاحت اور حدیث سے استدلال
13:36 نا اَہل جانشیوں کے حق و باطل میں خلط ملط کرنے کی دو وجوہات: ۱۔ واضح شرک اور تحریفِ صریح ۲۔ مَخفی شرک اور پوشیده تحریف
18:40 آسمانی دین و ملت میں ہونے والے تغیُّرات وتبدُّلات کے خاتمے کی چار حوالوں سے وضاحت:
18:55 (۱) ہر آنے والا نبی شعائر کی عظمت و عبادات اور اِرتفاقات کے صحیح طور طریقوں کی وضاحت کرتے ہیں اور ان کا عملی نظام بناتے ہیں۔
23:22 (۲) ہر آنے والا نبی دین میں تحریفات و تہاون کی شکلوں کو ختم کرتا ہے۔
24:07 (۳) مبعوث ہونے والے نبی ، مُرورِ زمانہ کے باعث پیش آمدہ حالات کی اساس پر بنیادی اَحکامات کی ذیلی شقوں اور عملی نظام(طور طریقوں) کو تبدیل کرکے نئی دفعات اور نِظامات جاری کرتے ہیں۔
27:00 اَحکامات کی ذیلی شقّوں کے نِفاذ کا بنیادی مقصد، ان میں کارفرماں مصلحتیں ہیں، ان کے بدلنے سے ضمنی حکم بھی بدل جاتے ہیں۔ بُخار کی مثال سے وضاحت
37:19 (۴) نبیِ مبعوث ملاءِ اَعلی کے اِجماع کے پیشِ نظر نئے ا٘حکامات کا اضافہ کرتے ہیں۔
41:04 حضور ﷺ سے پہلے ہر آنے والے نبی نے سابقہ نازل شدہ اَحکامات میں صرف اضافہ کیا ہے۔
43:25 نبی اکرم ﷺ نے گزشتہ اَحکامات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کمی اور تبدیلیاں بھی کی ہیں۔
47:01 شریعت میں اضافہ، کمی اور تبدیلی کی تین وجوہات:
48:10 ۱۔ ملتِ یہود کے اَحبار و رُہبان کی تحریفات کو حضور ﷺ نے تبدیل کرکے اصل ملتِ اِبراہیمیہ کا اِحیا کیا۔
50:22 ۲۔ نبی اکرمﷺ کی بعثت بین الاقوامی نظام قائم کرنے کے لیے ہوئی تو اس تناظر میں سابقہ شرائع میں تبدیلی کی گئی۔ نیز آپؐ کی دو بِعثتوں کی وضاحت
51:54آپؐ کی پہلی بِعثت بنی اِسماعیل (قریش) کی طرف قرآن حکیم کی روشنی میں
57:33 آپؐ کی دوسری بِعثت تمام اَقوامِ عالم کی طرف ارتفاقِ رابع (بین الاقوامی حکومت) کے قیام کے لیے ہوئی۔
1:04:59 ۳۔ نبی اکرمﷺ کی آمد سے قبل طویل زمانے کے بعد ہونے کی وجہ سےسابقہ مِلَلِ حقہ مٹ چکی تھیں، اس لیے آپؐ نے پچھلے اَحکامات میں اضافے، کمیاں اور تبدیلیاں کیں۔
1:08:57 حدیث کی روشنی میں حضور ﷺ کے باقی تمام اَنبیائے کرام سے پانچ امتیازی خصوصیات
1:12:12 تفہیماتِ اِلہیہ میں امام شاہ ولی اللہؒ کی حضور ﷺ کی نبوتِ عامہ کی مزید تشریح

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...