دشتمبو کے علاقے میں گہرے کنویں میں گرنے والے شخص کو ریسکیو کردیا گیا

1 year ago
21

کھڈکوچہ//// چیئرمین اسماعیل بلوچ کی مسلسل انتھک کاوشوں کے بدولت دشتمبو کے علاقے میں گہرے کنویں میں گرنے والے شخص کو ریسکیو کردیا گیا واضح رہے کہ آج صبح 11 بجے کے ٹائم دشتمبو میں ایک شخص کی گہری کنویں میں گرنے کے اطلاع ملنے پر اہل علاقہ نے مذکورہ شخص کو کنویں سے نکالنے کے اپنے طریقہ کار استعمال کیے گئے لیکن کنویں گہری ہونے کی وجہ سے اور حفاظت آلات نہ ہونے کی باعث کنویں سے متاثرہ شخص کو نکالنے میں کامیاب نہ ہو پائے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے کوئی خاص اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے کنویں میں گرے ہوئے شخص زندگی اور موت کے کاش مکش میں تھے لیکن ٹائم کافی گزرنے کے باوجود وہ زندگی کی باز ہار گئے تھے اہل علاقہ کنویں کے سامنے جمع تھے لیکن ریسکیو آلات نہ ہونے کی باعث انکے کوششیں بے سود مند ثابت ہوئے تھے وہ انتظامیہ اور کسی انسانی مسیحا کی مدد منتظر تھے آخر کار چیرمین اسماعیل بلوچ کو دشتمبو میں ایک شخص کے کنویں میں گرنے کی اطلاع ملنے پر چیئرمین اسماعیل بلوچ جاعہ وقوع پر پہنچ کر پی ڈی ایم اے کوئٹہ کے ریسکیو ٹیم کو بروقت پہنچنے کی اطلاع دی اور جب پی ڈی ایم اے کے ٹیم پہنچانے میں تاخیری کردی تو چیئرمین اسماعیل بلوچ نے بذات خود کرین گاڑی اور ضروری آلات منگوا کر لیویز فورس کھڈکوچہ کے ہمراہ ریسکیو کا کام شروع کروادئیے تب پی ڈی ایم اے ٹیم کوئٹہ سے پہنچ کر کنویں میں گرے ہوئے شخص کی لاش کو ریسکیو کیا گیا اور کوئٹہ کی رہائشی شخص کی لاش کو ورثاء کے حوالے کرنے کیلئے جان بحق شخص لاش کوئٹہ منتقل کردیا گیا اس موقع پر اہل علاقہ نے چیئرمین اسماعیل بلوچ اور لیویز فورس انتظامیہ کھڈکوچہ کے انسان دوست اقدامات کو سہراتے ہوئے کہا کہ چیئرمین اسماعیل بلوچ ایک انسانی مسیحا ہے جو علاقے میں بے لوث عوامی خدمات سرانجام دیے رہے ہیں جو انتہائی نیک شگون عمل ہے جس پر ہم انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Loading comments...