دیکھتے ہی دیکھتے بزرگ ڈوب گیا

1 year ago
1

دیکھتے ہی دیکھتے بزرگ ڈوب گیا
اللہ تعالیٰ سیلاب زدگان کی مدد فرما
#ستلج #سیلاب
ھیڈ سلیمانکی افسوسناک_خبر
دریائے ستلج کے سیلابی پانی اور ریسکیو1122 کی بے حسی نے ایک اور جان لے لی
چک پانا مہار کے قریب 60 سالہ محمد رفیق قوم خیروا نامی شخص سیلابی پانی میں ڈوب گیا
ورثاء اپنی مدد آپ کے تحت ڈیڈ باڈی کو تلاش کر رہے ہیں 4 گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک ریسکیو ٹیم موقع پر نہ پہنچ سکی
تفصیلات موقع پر موجود لوگوں کے مطابق محمد رفیق جمعہ پڑھنے کی غرض سے چک نہال مہار گیا ہوا تھا واپسی پر چک پانا مہار سے اپنی بھینی خیرویاں والی جانا چاہ رہا تھا شام پانچ بجے کے قریب وہاں پر موجود ریسکیو ٹیم کے پاس کیا کہ مجھے میرے گھر پہنچا دیں مگر ریسکیو ٹیم نے کہا کہ ہماری کشتی میں پٹرول نہیں ہے
یہ سن کر محمد رفیق قمیض اور جوتا سر پر باندھ کر گھر جانے کے لیے پانی میں اتر گیا گھر جاتے ہوئے راستے میں گہرے پانی میں ڈوب گیا ریسکیو 1122 کو اطلاع کرنے کے باوجود ابھی تک ریسکیو ٹیم موقع پر نہ پہنچ سکی

Loading comments...