نوشہرہ ریسکیو کی جانب سے ڈوبنے والے بچے کی ڈیڈ باڈی کو کامیابی کے ساتھ ریکوور کر

1 year ago
4

سیکرٹری ریلیف،ریبیلیٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ عبدلباسط کی زیر نگرانی نوشہرہ ریسکیو کی جانب سے ڈوبنے والے بچے کی ڈیڈ باڈی کو کامیابی کے ساتھ ریکوور کر لیا گیا۔
گزشتہ روز پہلے رشکی کتر پانڑی نہر میں ڈوبنے والے بچے کو ریسکیو 1122 نوشہرہ کی غوطہ خور ٹیموں نے دو روزہ انتھک سرچ آپریشن کے بعد ریکور کر لیا ہے۔۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ودان ولد کلیم اللّه عمر 6 سال سكنہ مایاروں کلے رشکئی کل صبح نہر میں ڈوب گیا تھا-.
سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر کمال شاہ کی سرپرستی میں ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے بچے کو ریکوور کرنے کے بعد لواحقین کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا۔
اس سرچ آپریشن میں ریسکیو 1122 نوشہرہ سے سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر کمال شاہ کی زیر صدارت ،مراد گل ناصر علی،خیر اناس،حلیم،حماد اور فخر زمان نامی غوطہ خوروں پر مشتمل واٹر ریسکیو ٹیم نے حصہ لیا۔۔۔
ترجمان ریسکیو 1122 نوشہرہ۔۔

Loading comments...