Batool Special Student Institude Ki Janib Se 76th Jashne Azadai Celebration

1 year ago
3

حیدرآباد (رپورٹ/نقاش نقی ناز) بتول اسپیشل اسٹوڈنٹ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے 76 ویں جشن آزادی کے موقع پر شاندار پروگرام منعقد کیا گیا. پروگرام میں بی ایس ایس ائی کے اسپیشل بچوں نے ملی نغموں پر پرفارم کیا جبکہ تقریب میں چیف گیسٹ ڈاکٹر پردیپ کمار، میاں سرفراز ٹاؤن چیئرمین مصطفی بلال شیخ، ماروی اعوان، ڈاکٹر عرفانہ شاہ، عاصمہ زئی و دیگر نے شرکت کی اور آئے ہوئے مہمان خصوصی کو اسپیشل بچوں نے پھولوں کے تحائف پیش کیے۔ اس موقع پر بتول اسپیشل اسٹوڈنٹ انسٹیٹیوٹ کی سی ای او میڈم الفیہ نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میری کوشش ہے کہ بی ایس ایس آئی اسپیشل بچوں کے لیے اتنا کام کرے کہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ اسپیشل بچوں کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔ جبکہ میاں سرفراز ٹاؤن چیئرمین مصطفی بلال شیخ نے کہا مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی اور میں ان اسپیشل بچوں کے درمیان آکر فخر محسوس کر رہا ہوں اور میں ان بچوں کے لیے لازمی کچھ نہ کچھ کرنا چاہوں گا نہ صرف میں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی اور میں میاں سرفراز ٹاؤن چیئرمین کی حیثیت سے بھی کروں گا انشاءاللہ۔

Loading comments...