Premium Only Content
Sahi Bukhari 6865
Sahi bukhari hadees number 6865
ہم سے عبدان نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبداللہ بن مبارک نے بیان کیا ، کہا ہم کو یونس نے خبر دی ، ان سے زہری نے ،
کہا مجھ سے عطاء بن یزید نے بیان کیا ، ان سے عبیداللہ بن عدی نے بیان کیا ، ان سے بنی زہرہ کے حلیف مقداد بن عمرو الکندی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا وہ بدر کی لڑائی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے کہ آپ نے پوچھا یا رسول اللہ ! اگر جنگ کے دوران میری کسی کافر سے مڈبھیڑ ہو جائے اور ہم ایک دوسرے کو قتل کرنے کی کوشش کرنے لگیں پھر وہ میرے ہاتھ پر اپنی تلوار مار کر اسے کاٹ دے اور اس کے بعد کسی درخت کی آڑ لے کر کہے کہ میں اللہ پر ایمان لایا تو کیا میں اسے اس کے اس اقرار کے بعد قتل کر سکتا ہوں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے قتل نہ کرنا ۔ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اس نے تو میرا ہاتھ بھی کاٹ ڈالا اور یہ اقرار اس وقت کیا جب اسے یقین ہو گیا کہ اب میں اسے قتل ہی کر دوں گا ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے قتل نہ کرنا کیونکہ اگر تم نے اسے اسلام لانے کے بعد قتل کر دیا تو وہ تمہارے مرتبہ میں ہو گا جو تمہارا اسے قتل کرنے سے پہلے تھا یعنی معصوم معلوم الدم اور تم اس کے مرتبہ میں ہو گے جو اس کا اس کلمہ کے اقرار سے پہلے تھا جو اس نے اب کیا ہے ( یعنی ظالم مباح الدم ) ۔ اور حبیب بن ابی عمرہ نے بیان کیا ، ان سے سعید بن جبیر نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مقداد رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا کہ اگر کوئی مسلمان کافروں کے ساتھ رہتا ہو پھر وہ ڈر کے مارے اپنا ایمان چھپاتا ہو ، اگر وہ اپنا ایمان ظاہر کر دے اور تو اس کو مار ڈالے یہ کیوں کر درست ہو گا خود تو بھی تو مکہ میں پہلے اپنا ایمان چھپاتا تھا ۔
-
15:33
Russell Brand
15 hours agoRemember this?!
116K208 -
3:10:39
GoodLawgic
7 hours agoThe Following Program: GREAT Lawgic Joins To Discuss Domestic Terrorism in 2025
59.5K21 -
1:05:48
Mikhaila Peterson
5 days agoDoctor On The Carnivore Diet and Fertility | Robert Kiltz EP 218
51.6K22 -
2:46:06
DDayCobra
9 hours ago $16.27 earnedCobraCast 199
59.2K8 -
2:07:27
TheSaltyCracker
9 hours agoTrump Tower Bombed w/ Cybertruck ReeEEeE Stream 01-01-25
159K310 -
8:15:58
FreshandFit
15 hours agoElon Musk BETRAYAL & Mass Censorship On X
209K86 -
2:25:43
Darkhorse Podcast
16 hours agoLooking Back and Looking Forward: The 258 Evolutionary Lens with Bret Weinstein and Heather Heying
173K211 -
5:50:16
Pepkilla
15 hours agoRanked Warzone ~ Are we getting to platinum today or waaa
115K7 -
9:15:09
BrancoFXDC
13 hours ago $9.25 earnedHAPPY NEW YEARS - Road to Platinum - Ranked Warzone
100K4 -
5:53
SLS - Street League Skateboarding
5 days agoBraden Hoban’s San Diego Roots & Hometown Win | Kona Big Wave “Beyond The Ride” Part 2
105K14