Naat poetry - نعتیہ اشعار

1 year ago
3

قرن بدلی رسولوں کی ہوتی رہی
چاند بدلی سے نکلا ہمارا نبی

خلق سے اولیا ، اولیا سے رسل
اور رسولوں سے اعلی ہمارا نبی

جن کے تلوؤں کا دھوون ہے آبِ حیات
ہے وہ جانِ مسیحا ہمارا نبی

کون دیتا ہے دینے کو منہ چاہیے
دینے والا ہے سچا ہمارا نبی

انبیا سے عرض کیوں کروں مالکو
کیا وہ نبی ہے تمہارا ہمارا نبی

Loading comments...