ڈی پی او صوابی کے طرف سے پولیس افسران و جوانان کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد

1 year ago
2

صوابی۔ڈی پی او صوابی کے طرف سے پولیس افسران و جوانان کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد و نقد انعامات تقسیم*
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی کیپٹن(R) نجم الحسنین لیاقت نے فرائضِ منصبی میں بہترین کارکردگی پر صوابی پولیس افسران اور جوانان میں توصیفی اسناد اورنقد انعامات تقسیم کئے،
انعامات فیلڈ میں تعینات پولیس افسران، ٹریفک پولیس، فرنٹ ڈیسک سٹاف اور درجہ چہارم کے پولیس ملازمین میں تقسیم کیے گئے
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس صوابی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی نے کہا کہ درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کی کارکردگی سے پوری فورس کا وقار بلند ہوتا ہے۔ پیشہ وارانہ فرائض میں رول ماڈل کا کردار ادا کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی

Loading comments...