Premium Only Content

What is the meaning
اصغر سودائی روزانہ ایک قومی نظم لکھ کر لاتے اور جلسے میں موجود افراد کو سناتے تھے۔
ایک دن وہ ایک ایسی نظم لکھ کر لائے، جس کے ایک مصرعہ نے گویا مسلمانوں کے دلوں کے تار کو چھو لیا۔
آپ سے ایک بار پوچھا گیا تھا کہ یہ مصرع کیسے آپ کے ذہین میں آیا تو آپ نے فرمایا کہ:” جب لوگ پوچھتے تھے کہ، مسلمان پاکستان کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن پاکستان کا مطلب کیا ہے ؟؟؟“تو میرے ذہین میں آیا کہ سب کو بتانا چاہیئے کہ:”پاکستان کا مطلب کیا ہے؟؟؟“
یہ نعرہ ہندوستان کے طول و عرض میں اتنا مقبول ہوا کہ تحریک پاکستان اور یہ نعرہ لازم و ملزوم ہو گئے اور اسی لیے قائد اعظم نے کہا تھا کہ: ”تحریکِ پاکستان میں پچیس فیصد حصہ اصغر سودائی کا ہے۔“
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
شب ظلمت میں گزاری ہے
اٹھ وقت بیداری ہے
جنگ شجاعت جاری ہے
آتش و آہن سے لڑ جا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
ہادی و رہبر سرور دیں
صاحب علم و عزم و یقیں
قرآن کی مانند حسیں
احمد مرسل صلی علی
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
چھوڑ تعلق داری چھوڑ
اٹھ محمود بتوں کو توڑ
جاگ اللہ سے رشتہ جوڑ
غیر اللہ کا نام مٹا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
جرات کی تصویر ہے تو
ہمت عالمگیر ہے تو
دنیا کی تقدیر ہے تو
آپ اپنی تقدیر بنا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
نغموں کا اعجاز یہی
دل کا سوز و ساز یہی
وقت کی ہے آواز یہی
وقت کی یہ آواز سنا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
ہنجابی ہو یا افغان
مل جانا شرط ایمان
ایک ہی جسم ہے ایک ہی جان
ایک رسول اور ایک خدا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
تجھ میں ہے خالد کا لہو
تجھ میں ہے طارق کی نمو
شیر کے بیٹے شیر ہے تو
شیر بن اور میدان میں آ
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
مذہب ہو تہذیب کہ فن
تیرا جداگانہ ہے چلن
اپنا وطن ہے اپنا وطن
غیر کی باتوں میں مت آ
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
اے اصغر اللہ کرے
ننھی کلی پروان چڑھے
پھول بنے خوشبو مہکے
وقت دعا ہے ہاتھ اٹھا
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ
-
2:45:52
TimcastIRL
4 hours agoTrump Signs Order ENDING The Department Of Education, Woke IS OVER w/Tiffany Cianci | Timcast IRL
164K113 -
1:48:26
Roseanne Barr
8 hours ago $11.00 earnedCancelled and Uncaged with Ariel Pink | The Roseanne Barr Podcast #91
52.8K15 -
LIVE
Price of Reason
8 hours agoTrump Focuses on Education! Jimmy Kimmel vs. Elon Musk! Rachel Zegler Snow White Review! ACS Review!
166 watching -
LIVE
SpartakusLIVE
6 hours agoDuos w/ Twitty || The TITAN of WZ and the King of Ping
432 watching -
1:26:08
Laura Loomer
4 hours agoEP110: How I Got Hunter Biden's Secret Service Detail Revoked
39.4K31 -
1:30:10
Man in America
9 hours agoScientists Find MASSIVE 2KM Structure Under Pyramids—Our History is a LIE!
43.8K19 -
1:15:34
Slightly Offensive
5 hours ago $10.57 earnedIt’s HAPPENING: The TOTAL COLLAPSE of Con INC. | Guest: Sarah Stock & AusPill
55.6K20 -
1:19:59
Glenn Greenwald
8 hours agoLife-Long Leftist Philosopher Susan Neiman on how Wokeism Assaults and Subverts Traditional Left-Wing Politics | SYSTEM UPDATE #427
105K126 -
2:00:55
megimu32
5 hours agoON THE SUBJECT: 90s & 2000s Nostalgia, MySpace Drama, AIM Meltdowns & Sleepover Chaos!
45.7K15 -
46:45
BonginoReport
8 hours agoMajority of Jobs Created Under Biden Went To ILLEGALS! (Ep. 09) - Nightly Scroll with Hayley 03/20/2025
132K93