Premium Only Content

Pakistani Citizen | پاکستانی شہری
میں پاکستان کا شہری ہوں
خوبصورتی اور رنگا رنگی کی سرزمین کا شہری ہوں
تاریخ اور ثقافت کی سرزمین کا شہری ہوں
خوابوں اور اٌمنگوں کی سرزمین کا شہری ہوں
لیکن میں پاکستان کا گواہ بھی ہوں
افراتفری اور انتشار کا گواہ ہوں
تنازعات اور تشدد کا گواہ ہوں
مسائل اور مشکلات کا گواہ ہوں ۔
میں ان نمائندوں کو دیکھتا اور سٌنتا ہوں
جو میری نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں
وہ اپنی طاقت اور پیسے سے حکومت کرتے ہیں
وہ اپنی خود غرض انا اور مفادات سے لڑتے ہیں
وہ اس سرزمین کو مفلوج کرتے اور پھر الزام تراشی بھی کرتے ہیں
وہ اپنے ہی نعروں اور وعدوں کے ساتھ آتے اور جاتے ہیں
لیکن میں ان لوگوں کو بھی دیکھتا اور سٌنتا ہوں
جو طاقت ور کی وجہ سے دٌکھ اٹھاتے ہیں
جو اپنے خون پسینے سے محنت اور جدوجہد کرتے ہیں
جو اپنے ایمان اور صبر کے ساتھ امید اور دعا کرتے ہیں
جو اپنی عزت اور فخر کے ساتھ جیتے اور مرتے ہیں۔
اکثرمیں یہ سوچتا ہوں کہ
میری پاکستانی قوم کا مستقبل کیا ہے؟
کیا یہ کبھی امن اور خوشحالی والی قوم بنے گی؟
کیا یہ کبھی انصاف اور مساوات کی قوم بن سکے گی؟
کیا یہ کبھی اتحاد اور ہم آہنگی والی قوم بن سکے گی؟
پھرمجھے ایک خیال آیا کہ
کیا ہم وہ نہیں جو اسے کوئی بھی شکل دے سکتے ہیں؟
کیا ہم وہ نہیں جو اسے بنا بھی سکتے اور توڑ بھی سکتے ہیں؟
کیا ہم وہ نہیں جو اسے بچا سکتے ہیں؟
کیا ہم وہ نہیں جو اس سے محبت کرکے اسے نکھار سکتے ہیں؟
لیکن میں یہ بھی سوچنے لگا کہ
پاکستان میں میرا اپنا کردار کیا ہے؟
کیا میں خود بھی کبھی ان مسائل کے حل کا حصہ بنوں گا؟
کیا میں کبھی خود بھی اس داغِ جمود کی تبدیلی کا حصہ بنوں گا؟
کیا میں کبھی اس پھیلی مایوسی میں اٌمید کا حصہ بنوں گا؟
میں بس اتنا ضرور جانتا ہوں کہ میرے پاس، ایک انتخاب ہے۔
متحد ہو کر کھڑے ہونے کا انتخاب
مشترکہ بھلائی پر کام کرنے کا انتخاب
سمجھداری سے کارروائی کرنے کا انتخاب
اس ملک کو قابل فخر، مضبوط اور خود مختار بنانے کا انتخاب
یہ تعریف یا تنقید کی نظم نہیں ہے
یہ اٌمید سے مایوسی کی نظم نہیں ہے
یہ محبت سے نفرت کی نظم نہیں ہے۔
یہ عکاسی اور اظہار کی نظم ہے
سوالات و جوابات کی نظم ہے
خیالات و احساسات کی نظم ہے
یہ میری اور میرے پاکستان کی نظم ہے۔
پاکستانی قوم زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
#positivewindbysabah #JashaneAzadi #Pakistan #PakistanIndependenceDay #14thaugust2023 #urduwrites #femalevoice
-
4:03:01
TheNateVibez
9 hours agoGood Times & Friday Vibes✌ - Fraggin💥- ArmyVet🫡
40.3K3 -
4:28:12
KataJade
10 hours agoHappy Apex Friday
27.6K1 -
5:03:59
The tooth entertainment
7 hours agoGears Of War Judgment Livestream lets get to 300 followers #GamingOnRumble
43.2K1 -
6:49:22
xBuRnTx
11 hours agoHappy Friday Everyone!
31.3K2 -
2:34:48
Laura Loomer
11 hours agoEP112: MS-13 EVICTED By President Trump
70.1K47 -
2:53:28
Toolman Tim
8 hours agoCommunity Gaming Night!! | Among Us
37.4K3 -
2:34:47
GamerGril
9 hours agoMost Dangerous Gril This Side Of The Mississippi
29.5K3 -
3:44:43
ZWOGs
9 hours ago🔴LIVE IN 1440p! - FiveM Fridays!! GTAV RP!! | Dwindle Digby | - Come Hang Out!
22.8K1 -
2:05:43
TimcastIRL
11 hours agoTrump Admin Notifies Congress USAID Is CLOSED, Fires EVERYONE, ITS OVER w/Dan Holloway | Timcast IRL
225K167 -
51:18
Man in America
15 hours agoClear Skies Coming? States Rally to Ban Geoengineering as RFK Jr. Calls Out ‘Toxic Dousing'
46.4K97