کیسے پئے شراب کوئی یار کے بغیر| ماحول بے مزہ ہے تیرے پیار کے بغیر

1 year ago
1

بزم ادب (جون۲۰۲۳ء)
غزل : ماحول بے مزہ ہے تیرے پیار کے بغیر

شاعر: ظفر احمد (1935 گورکھپور تا 2017 ممبئی)

قلمی نام: ظفر گورکھپوری

ماحول بے مزہ ہے تیرے پیار کے بغیر
کیسے پئے شراب کوئی یار کے بغیر
یہ عشق بھی ہے کتنا انوکھا معاملہ
اقرار کے بغیر نہ انکار کے بغیر
پھولوں سے گر بہار نے بھر بھی دیا تو کیا
دامن میرا اداس رہا خار کے بغیر
فرصت ملے تو پوچھ کبھی انکا حال بھی
جو لوگ جی رہے ہیں تیرے پیار کے بغیر
اس شوخ سے بچھڑ کے ظفر اپنی زندگی
جیسے مکان ہو کوئی دیوار کے بغیر

ظفر گورکھپوری

۔ افسانہ نویسی مقابلہ ۔ بیت بازی مقابلہ ۔ شعر خوانی مقابلہ
اور تقریبِ رونمائی رسالہ “ سخن “
۔ بمقام : جنرل محمد موسیٰ خان پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ۔
ڈان آئیڈیل ہائی سکول کوئٹہ۔

Loading comments...