حُجّةُ اللّٰه البالِغة :22 / انسانی اعمال کی سزا و جزا کے.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

1 year ago
3

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف
حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس :22

حُجّۃُ اللّٰہ البالِغۃ کا مبحث اول: اسباب تکلیفِ انسانی اور مجازاتِ عمل

باب: 13

(مبحثِ اول کا آخری باب)

انسانی اعمال کی سزا و جزا کے اسباب کا بیان

مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 09 مئی 2018ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

0:17 مبحثِ اول کے سابقہ ابواب کا خلاصہ اس باب سے ان کا ربط

4:21 سزا و جزا کے دو بنیادی و مرکزی اسباب میں سے پہلا سبب "نفسِ ناطقہ" پر ندامت، حسرت و تکلیف کا اظہار

9:11 "نفسِ ناطقہ" پر ندامت، حسرت و تکلیف کے اظہار کی صورتیں

13:48 سزا و جزا کے پہلے اصول کا تعلق انسان کے انفرادی اعمال سے ہے۔

15:08 سزا و جزا کا دوسرا سبب "حظیرة القدس کی توجہ" کا تعلق اجتماعی انسانی اعمال سے ہے۔

16:38 ملا اعلی کے فرشتوں کی دعا سے سزا و جزا کا عمل اور اس کی چند شکلیں

25:06 اللہ کی عنایت و مہربانی کا تقاضا: قانونی کی پابندی پر جزا اور قانون شکنی پر مواخذه

27:23 سزا و جزا کے دو اصولوں سے بے شمار قسمیں اور ان دو اصولوں کے تعلق کی نوعیت

32:05 سزا و جزا کے دو اصولوں میں حائل رکاوٹیں

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...