نماز کا بیان باب: دھنسی ہوئی جگہوں میں یا جہاں کوئی اور عذاب اترا ہو وہاں نماز (پڑھنا کیسا ہےحدیث433

1 year ago

صحیح البخاری
کتاب: نماز کا بیان
باب: باب: دھنسی ہوئی جگہوں میں یا جہاں کوئی اور عذاب اترا ہو وہاں نماز (پڑھنا کیسا ہے؟)۔
حدیث نمبر: 433

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَدْخُلُوا عَلَی هَؤُلَائِ الْمُعَذَّبِينَ إِلَّا أَنْ تَکُونُوا بَاکِينَ فَإِنْ لَمْ تَکُونُوا بَاکِينَ فَلَا تَدْخُلُوا عَلَيْهِمْ لَا يُصِيبُکُمْ مَا أَصَابَهُمْ

ترجمہ:
ہم سے اسماعیل بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے امام مالک (رح) نے بیان کیا، انہوں نے عبداللہ بن دینار کے واسطہ سے بیان کیا، انہوں نے عبداللہ بن عمر (رض) سے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، ان عذاب والوں کے آثار سے اگر تمہارا گزر ہو تو روتے ہوئے گزرو، اگر تم اس موقع پر رو نہ سکو تو ان سے گزرو ہی نہیں۔ ایسا نہ ہو کہ تم پر بھی ان کا سا عذاب آجائے۔

Translation:
Narrated Abdullah bin Umar (RA): Allahs Apostle ﷺ said, "Do not enter (the places) of these people where Allahs punishment had fallen unless you do so weeping. If you do not weep, do not enter (the places of these people) because Allahs curse and punishment which fell upon them may fall upon you."

Loading comments...