خطبہ جمعہ/ قرآنی اصطلاح ’’البَلَد‘‘ اور سیرت ُالنبی ﷺ کے تناظر.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

1 year ago
3

قرآنی اصطلاح ’’البَلَد‘‘ اور سیرت ُالنبی ﷺ کے تناظر میں
امن اور خوشحالی پر مبنی شہری حقوق کا اجتماعی نظام

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 17؍ شعبان المعظم 1444ھ / 10؍ مارچ 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

آیاتِ قرآنی:

1۔ لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ، وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ، وَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَۙ، لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ كَبَدٍؕ۔ (90 – البلد: 1 تا 4)
ترجمہ: ”قسم کھاتا ہوں میں اس شہر کی، اور تجھ پر قید نہیں رہے گا اس شہر میں، اور قسم ہے جنتے (والد) کی اور جو اس نے جنا (اولاد)، تحقیق ہم نے بنایا آدمی کو محنت میں“۔

2۔ وَ التِّیْنِ وَ الزَّیْتُوْنِۙ، وَ طُوْرِ سِیْنِیْنَۙ، وَ هٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِۙ۔ (95 – التّین: 1 تا 3)
ترجمہ: ”قسم انجیر کی اور زیتون کی، اور طور سینین کی، اور اس شہر امن والے کی“۔

حدیثِ نبوی ﷺ:
”أحَبُّ البِلَادِ إلى اللهِ مَسَاجِدُهَا، وَأَبْغَضُ البِلَادِ إلى اللهِ أَسْوَاقُهَا“. (صحیح مسلم، حدیث: 1528)
ترجمہ: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شہروں میں اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ جگہ مسجدیں ہیں، اور اللہ کے نزدیک سب سے بُری جگہ بازار ہیں۔“

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

0:59 انبیا علیہم السلام درست اجتماعیت کی تشکیل کے لیے تشریف لاتے ہیں
03:35 عبادات کا اجتماعی نظام‘ اجتماعیت کو درست خطوط پر قائم کرنے کی تربیت کرتا ہے
4:41 گزشتہ تین خطباتِ جمعہ کے مضامین پر طائرانہ نظر
05:21 البَلَد‘‘ کا معنی و اجتماعی مفہوم اور اس کی بنیادی اجتماعی اہمیت’’
06:59 قرآن حکیم میں ’’البَلَد‘‘ کا وُرُود اور اس کی معنوی خصوصیات
8:24 البَلَد کے تناظر میں زمینوں کی خوبیاں اور انسانی دلوں اور دماغوں کے لیے اس کی تمثیل
20:17 مکہ کی مرکزیت میں دو بنیادی شہری خصوصیات؛ امن اور معاشی خوش حالی
24:44 اہلِ مکہ کے طبقاتی نظام کے باعث اس شہر کی دونوں مذکورہ خوبیوں کا خاتمہ
32:22 اشیا کی تقدیر کا سادہ اور عام فہم مفہوم اور اس کے تقاضے
36:11البَلَدُ الأمین‘‘ (مکۃ المکرمہ) میں استحصالی نظام میں انسانی حقوق کی پامالی ’’
43:25 فتح مکہ پر ’’البَلَد‘‘ کی خصوصیات اور اس کی شہریت کی بحالی
46:17 سیاسی امن اور معاشی خو ش حالی کے اُصولوں پر ریاستِ مدینہ کا قیام
49:42 شرُّ البِلاد‘‘ (بُرا شہر) اور ’’خیرُ البِلاد‘‘ (اچھا شہر) کے معیارات اور پیمانے’’
51:37 صالح بلدیاتی نظام کی خوبیاں و خصوصیات اور اُن کے اثرات و نتائج
57:13 شہری زندگی کے بنیادی اَساسی اصولوں کی اہمیت اور ان کے نتائج
58:04 مسجدِ نبویؐ کے تناظر میں مساجد کا اجتماعی سماجی کردار اور ان کی اہمیت
1:04:08 موجودہ دور میں مساجد کی حالتِ زار اور اُن کے حقیقی کردار کے احیا کی ضرورت
1:07:31 غلامی کی اَساس پر برعظیم میں نوآبادیاتی نظام کا قیام اور اَثرات و نتائج
1:08:38 نوآبادیاتی سیاسی اور معاشی نظام کی طرح نام نہاد مذہبی نظام میں لوٹ مار

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...