خطبہ جمعہ/ نظامِ مملکت میں دینِ اسلام کی رہنمائی اور ملکی تنازعات.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

2 years ago
1

نظامِ مملکت میں دینِ اسلام کی رہنمائی
اور ملکی تنازعات کے بنیادی اسباب اور اُن کا قرآنی حل

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 20؍ جمادی الاخریٰ 1444ھ / 13؍ جنوری 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

آیاتِ قرآنی:
اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰۤى اَهْلِهَا، وَ اِذَا حَكَمْتُمْ بَیْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْكُمُوْا بِالْعَدْلِ، اِنَّ اللّٰهَ نِعِمَّا یَعِظُكُمْ بِهٖ، اِنَّ اللّٰهَ كَانَ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا۔ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْ، فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَى اللّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ۔ (4 – النّساء: 58-59)
ترجمہ: ”بے شک اللہ تم کو فرماتا ہے کہ پہنچا دو امانتیں امانت والوں کو، اور جب فیصلہ کرنے لگو لوگوں میں تو فیصلہ کرو انصاف سے۔ بے شک اللہ اچھی نصیحت کرتا ہے تم کو، بے شک اللہ ہے سننے والا دیکھنے والا۔ اے ایمان والو ! حُکم مانو اللہ کا اور حُکم مانو رسول ﷺ کا، اور حاکموں کا، جو تم میں سے ہوں۔ پھر اگر جھگڑ پڑو کسی چیز میں تو اس کو رجوع کرو طرف اللہ کے اور رسول ﷺ کے، اگر یقین رکھتے ہو اللہ پر اور قیامت کے دن پر“۔

حدیثِ نبوی ﷺ:
”لا طاعةَ لمخلوقٍ في معصيةِ الخالقِ“. (أخرجه البغوي في ”شرح السنة“، حدیث: 2455)
ترجمہ: ”خالق کی معصیت میں کسی مخلوق کی اطاعت جائز نہیں“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ اسلام نے انسانیت کی رہنمائی امن، عدل اور سلامتی کے عنوان سے کی ہے
✔️ فرد اور معاشرہ ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتے رہتے ہیں
✔️ معاشرے کی اجتماعی ہیئتِ ترکیبی اور فرد کے شخصی نظام میں مماثلت
✔️ دنیا میں ہر وجود کا ایک محور اور مرکزی نقطہ ہوتا ہے
✔️ دینِ اسلام کا مرکز اور محور ’’عدل‘‘ اور انسانی بدن میں مرکز ’’قلب‘‘ ہے
✔️ فرد اور معاشرے کی ترقی اور زوال میں بنیادی کردار ’’نظام‘‘ کا ہوتا ہے
✔️ اولی الامر کے تعین اور امانتوں کا معنی و مفہوم، کردار اور حقیقی تقاضے
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا شانِ نزول اور خانۂ کعبہ کے کلید بردار کا واقعہ
✔️ اولی الامر (صاحبانِ اختیار) کو عدل کے اختیار کرنے کا دو ٹوک حکم
✔️ انسانی صلاحیتوں کو عدل کے نفاذ اور غلبے کے لیے استعمال کرنے کا حکم
✔️ اللہ تعالیٰ، رسول اکرمؐ اور اولی الامر کی اطاعت کا قرآنی حکم
✔️ خالق کی نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت نہ کرنے کا نبویؐ حکم
✔️ برعظیم میں گزشتہ پونے تین سو سال سے استعماری نظام کا استحصالی کردار
✔️ پاکستانی نظام کے اولی الامر طبقات سے پاکستانی عوام کا مطالبہ اور تنازعہ
✔️ ’’"فَرُدُّوْهُ اِلَى اللّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ" کے حقیقی معنی و مفہوم اور تقاضے
✔️ نظام کے ذمہ داروں کی طرف سے عوام کے بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی
✔️ نظام کی خرابی اور انسانی حقوق کی عدمِ ادائیگی پر عذابِ الٰہی کی کسوٹی

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...