خطبہ جمعہ/ *انسانیت گیر حقوق پر مبنی قرآنِ حکیم کا راہِ ہدایت پر.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

1 year ago

*انسانیت گیر حقوق پر مبنی قرآنِ حکیم کا راہِ ہدایت پر مبنی راست اور جامع نظامِ زندگی*

*سورت بنی اسرائیل کے تناظر میں مطالعہ*

*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 6؍ جمادی الاخریٰ 1444ھ / 30؍ دسمبر 2022ء

*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*خُطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:*

*آیاتِ قرآنی:*

اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ یَهْدِیْ لِلَّتِیْ هِیَ اَقْوَمُ وَ یُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِیْنَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ اَجْرًا كَبِیْرًاۙ، وَّ اَنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا۠۔ (17 - بنی اسرائیل: 9-10)

ترجمہ: ”یہ قرآن بتلاتا ہے وہ راہ جو سب سے سیدھی ہے، اور خوش خبری سناتا ہے ایمان والوں کو، جو عمل کرتے ہیں اچھے، کہ ان کے لیے ہے ثواب بڑا، اور یہ کہ جو نہیں مانتے آخرت کو، ان کے لیے تیار کیا ہے ہم نے عذاب دردناک“.

*حدیثِ نبوی ﷺ :*

”خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ“۔ (صحیح بُخاری، حدیث: 5027)

ترجمہ: ”تُم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے“۔

*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

آغاز خطبہ 0:00
01:19 ادارہ رحیمیہ میں دورۂ تفسیر کا بنیادی مقصد: قرآن کے آفاقی و انقلابی پروگرام کا درست شعور اور انسانیت کو درپیش چیلنجوں کے لیے عملی جدوجہد

10:25 سورت بنی اسرائیل؛ عالمی و آفاقی پروگرام اور انسانیت کے مسائل کا حل

16:54 قرآن کے عالمی پروگرام کے نمائندے حضور ﷺ کا عالمی پروگرام کے حصول کے لیے سفرِ معراج

21:44 بنی اسرائیل کی بین الاقوامی پروگرام کی خلاف ورزی اور اصلاح کے بجائے فساد فی الارض کے عالمی جرائم

35:31 قرآنی تعلیمات؛ انسانیت کی بقا کی جامعیت پر مبنی درست و کامیاب راہِ ہدایت ہیں

40:06 قرآن کا درست طریقۂ کار پر عمل کرنے والوں کے لیے انعامات اور انسانیت دشمنی کرنے والوں کے لیے سزا

48:29 سزا و جزا کے لیے ہر انسان میں ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے ’’طائر‘‘ کی قرآنی تعبیر کی جدید سائنسی ترقی کے پسِ منظر میں تفہیم

53:56 اقترابات و ارتفاقات پر مبنی انسانیت کے عالمگیر حقوق کا قضائے خداوندی

1:02:58 عالمی سامراجی طاغوتی نظام کے خلاف قرآنی شعور اور مزاحمتی حکمتِ عملی

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...