سی رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن چوہدری فقیر احمد اور جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی

2 years ago
5

او سی
رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن چوہدری فقیر احمد اور جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے سوشل میڈیا پر توہین قرآن و رسالت روکنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن واپس لینے کا مطالبہ کردیا ایوان کی طرف سے متفقہ قرارداد واپس لینے کی قرارداد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے رولز کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہونے دی
وی او
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر توہین قرآن و توہین رسالت کی گائیڈ لائنز دیں تحریک انصاف کی حکومت سوشل میڈیا پر توہین روکنے کے لئے عمل کرنے کی بجائے سپریم کورٹ میں اپیل کردی موجودہ حکومت بھی اس اپیل کو سپریم کورٹ میں چلا رہی ہے
حکومت توہین رسالت روکنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر پٹیشن واپس لےہم ایوان میں متفقہ قرارداد اس کیس کے واپس لینے کے مطالبے کے حق میں پیش کرتے ہیں جس پر سییکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ آپ قرارداد بغیر قواعد کے پیش نہیں کرسکتے قرارداد طریقہ کار کے مطابق لائیں مولانا عبدالاکبر چترالی رکن جماعت اسلامی نے کہا کہ
2021 تک مقدمہ چلا اور 2021 میں فیصلہ چلا
ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا گیاقراداد مقاصد میں لکھا ہے کہ حاکمیت اعلی اللہ کی ہوگی
اس بات پر افسوس ہے کہ 2022 میں مدینے کی اسلامی ریاست والے کی حکومت تھی اسلامی ریاست کا پروپیگنڈہ کرنے والے حضرت محمد کی شان میں گستاخی کو کیسے برداشت کرسکتے ہیں آزادی کچھ نہیں ہے ہم بھوک،مہنگائی تکلیفیں برداشت کریں گے مگر اللہ،رسول اور صحابہ کی گستاخی برداشت نہیں کریں گےوزیر اعظم شہباز شریف،مولانا فضل الرحمن سمیت تمام سیاست دانوں سے فوری طور پر اپیل واپس لینے کی استدعا کرتا ہوں قومی اسمبلی اجلاس جمعرات پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا

منجانب:
لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان
ناموسِ رسالت ﷺ لائرز فورم پاکستان
تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان۔
لائرز تھینکرز فورم ۔
*RMRF*

Loading comments...