خطبہ جمعہ/شیطان کی آلہ کار قوتوں کے ظالمانہ نظام کے خلاف مزاحمت!/ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

2 years ago
5

شیطان کی آلہ کار قوتوں کے ظالمانہ نظام کے خلاف مزاحمت!
انبیائے کرام علیہم السلام کی جدو جہد کے تناظر میں!

خطبہ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 8؍ ربیع الثانی 1444ھ / 4؍ نومبر 2022ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:

1۔ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘۔ (95 - التین: 4)
ترجمہ: "ہم نے بنایا آدمی خوب سے اندازے پر".

2۔ اِسْتَحْوَذَ عَلَیْهِمُ الشَّیْطٰنُ فَاَنْسٰىهُمْ ذِكْرَ اللّٰهِ١ؕ اُولٰٓئِكَ حِزْبُ الشَّیْطٰنِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ الشَّیْطٰنِ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ۔ (58 - المجادلہ : 19)
ترجمہ: "قابو کرلیا ہے ان پر شیطان نے، پھر بُھلا دی ان کو اللہ کی یاد۔ وہ لوگ ہیں گروہ شیطان کا، سنتا ہے! جو گروہ ہے شیطان کا، وہی خراب ہوتے ہیں"۔

3۔ اَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَ مَنْ حَوْلَهٗ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ۚ رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَیْءٍ رَّحْمَةً وَّ عِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اتَّبَعُوْا سَبِیْلَكَ وَ قِهِمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ۔ (40 - المؤمن: 7)
ترجمہ: "جو لوگ اٹھا رہے ہیں عرش کو، اور جو اس کے گرد ہیں، پاکی بولتے ہیں اپنے رب کی خوبیاں، اور اس پر یقین رکھتے ہیں، اور گناہ بخشواتے ہیں ایمان والوں کے، اے پروردگار ہمارے! ہر چیز سمائی ہوئی ہے تیری بخشش اور خبر میں، سو معاف کر ان کو جو توبہ کریں اور چلیں تیری راہ پر، اور بچا ان کو آگ کے عذاب سے".

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

0:00 آغاز خطبہ
1:26 کائنات میں دو نظاموں اور تین کرداروں کا میکنزم اور مقاصد و اہداف
8:52 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے ہاں کائنات کی تعبیر اورانسانِ اکبر، انسانِ کبیر اور انسانِ صغیر
11:29 انبیاعلیہم السلام اور کتبِ مقدسہ کا بنیادی موضوع انسانیت اور اس کے اُمور ہیں
13:06 فرشتے کون اور کیا ہیں؟ اور ان کی کائنات میں حیثیت و کردار کیا ہے؟
20:56 عرشِ الٰہی اور فرشتوں کی دعائیں اور علومِ نبوت کا پھیلاؤ
31:11 انسان کو سورت الفاتحہ کی دُعا سکھانے کی حکمت اور اس کا مفہوم
33:04 حج میں جمع ہونے کی حکمت اور فیوضاتِ الٰہی کے منبع سے استفادہ
35:58 کائنات کے تیسرے کردار شیطانِ رجیم کا کردار اور اس کے اثرات
39:25 کائنات کے ایک حصے کرۂ ارض میں شیطان کے کردار اور شرّ کے اثرات
45:16 بہ قول امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ: انسان کے لیے شرِّ اوّل شیطان ہے
46:40 نفسِ انسانی کا امتحان مہد سے لحد تک شیطان کے شر سے مقابلہ کرنا ہے
47:50 شیطان سے مستقل طور پر مزاحمت کا نظریہ اور مقابلے کی حکمتِ عملی
50:43 جب کسی ریاست کا سیاسی نظام مافیاز کے زیرِ اثر آجائے تو وہ شیطانی نظام ہوتا ہے
55:31 سیاست میں انسانوں کے قتل کا ماحول شیطانی قوتوں کا شرِّ ثانی ہے
57:07 جب ریاستوں کے نظام بگڑتے ہیں تو شیطانی مافیاز ریاست پر قابض ہوجاتے ہیں
58:09 دجالِ اکبر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ اور اس کے معاون اور حواری کون ہوتے ہیں؟
1:00:26 بعثتِ انبیا علیہم السلام اور دجالِ اکبر اور اس کے نظام کو فنا کرنے کی حکمتِ عملی
1:01:33 حزب الشیطان کے مقابلے میں حزب اللہ اور غلبۂ دین کا تصور
1:05:17 انبیا علیہم السلام شرِّ ثانی (ریاست اور معاشرے کے فساد) کو ختم کرنے کے لیے آتے ہیں
1:08:32 ہمارے معاشرے کا شرِّ ثانی اور سیاسی و مذہبی طبقوں کی بے شعوری کا تجزیہ
1:14:14 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے نظریۂ ’’فک کل نظام‘‘ کی حقیقت و اہمیت

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...