خطبہ جمعہ/اَحبار و رُہبان‘‘ کی مذہب فروشی کا قرآنی رہنمائی۔۔۔/ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

2 years ago
2

*’أَرْبَابٌ مِّن دُونِ اللهِ‘‘ (خود ساختہ خدائی اختیارات کے حامل عناصر) کا فاسد کردار*

*اور ’’اَحبار و رُہبان‘‘ کی مذہب فروشی کا قرآنی رہنمائی کے تناظر میں تجزیہ*

*خطبہ جمعۃ المبارک:*

حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 13؍ محرم الحرام 1444ھ/ 12؍ اگست 2022ء

*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی*

1۔ فَوَيۡلٌ لِّلَّذِيۡنَ يَكۡتُبُوۡنَ الۡكِتٰبَ بِاَيۡدِيۡهِمۡ ثُمَّ يَقُوۡلُوۡنَ هٰذَا مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ لِيَشۡتَرُوۡا بِهٖ ثَمَنًا قَلِيۡلًا ؕ فَوَيۡلٌ لَّهُمۡ مِّمَّا کَتَبَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ وَوَيۡلٌ لَّهُمۡ مِّمَّا يَكۡسِبُوۡنَ ۞

ترجمہ: "سو خرابی ہے ان کو جو لکھتے ہیں کتاب اپنے ہاتھ سے، پھر کہہ دیتے ہیں: یہ خدا کی طرف سے ہے، تاکہ لیویں اس پر تھوڑا سا مول۔ سو خرابی ہے ان کو اپنے ہاتھوں کے لکھے سے، اور خرابی ہے ان کو اپنی اس کمائی سے"۔ (2 - البقرہ: 79)

2۔ اِتَّخَذُوۡۤا اَحۡبَارَهُمۡ وَرُهۡبَانَهُمۡ اَرۡبَابًا مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ۔ (9 - التوبہ: 31)

ترجمہ: "ٹھہرا لیا اپنے عالموں اور درویشوں کو خدا، اللہ کو چھوڑ کر"۔

*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

✔️ گزشتہ قوموں میں مذہبی ارباب کی حیثیت اور کردار

✔️ حضرت عدی بن حاتمؓ کے قبولِ اسلام کا ایمان افروز واقعہ

✔️ اَحبار و رُہبان؛ تعریف، معنی و مفہوم اور سماجی و مذہبی حیثیت

✔️ انسانی جسم میں قلب کی حیثیت و اہمیت اور اس کے تابع جوارِح

✔️ خطبے کی مرکزی آیت و حدیث کی تشریح از امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

✔️ ’’اَربَابٌ مِّن دُونِ اللّٰہ‘‘ کے تناظر میں کافر اور مشرک کا فرق

✔️ سماجی ترقی میں شرائع و قوانین اور طریقۂ کار کی اہمیت و کردار

✔️ حضرت الامام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے ہاں نوامیسِ کلیہ کی بحث

✔️ اَحبار و رُہبان کی دین فروشی اور اُن کا فاسد کردار

✔️ جنگِ عظیم دوئم کے بعد دنیائے انسانیت پر چار سفید فام نسل پرست طاقتوں کے لیگل سسٹم (قانونی نظام) کا تسلط

✔️ ’’اَربَابٌ مِّن دُونِ اللّٰہ‘‘ کا موجودہ دور میں کردار؛ دنیا پر سودی اور سرمایہ دارانہ نظام کا غلبہ

✔️ اَحبار و رُہبان کی بنیادی خرابی؛ گروہی مالی مفادات کے تناظر میں قانون میں ردّ و بدل

✔️ سرمایہ دارانہ نظام کے مالیاتی ڈھانچے کو ’’اسلامی‘‘ بنانے کے لیے فقہی ضابطوں کی قطع و بُرید

✔️ پاکستان کے سرمایہ داری نظام میں ’’یکتبون الکتاب بایدیہم‘‘ (بے بنیاد خود ساختہ دستاویزات سازی) کے عملی نمونے

✔️ قرآن حکیم اور کتبِ سابقہ کی درست تعلیمات کو سمجھنے کی ضرورت واہمیت

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...