درس افتتاح صحیح بخاری شریف/ شیخ الحدیث مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

2 years ago
4

*درس افتتاحِ صحیح بخاری شریف*

*خطاب:* حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

*برموقع:* تقریبِ افتتاح صحیح بخاری شریف
*بتاریخ:* 13؍ شوال المکرم 1443ھ / 15 مئی 2022ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*درس کی رہنما آیت*
هُوَ ٱلَّذِيٓ أَرۡسَلَ رَسُولَهُۥ بِٱلۡهُدَىٰ وَدِينِ ٱلۡحَقِّ لِيُظۡهِرَهُۥ عَلَى ٱلدِّينِ كُلِّهِۦ وَلَوۡ كَرِهَ ٱلۡمُشۡرِكُونَ (9 - التوبہ: 33)

*درس کی احادیثِ مبارکہ*
1۔ "إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ، وَإِنَّمَا لِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى، فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى دُنْيَا يُصِيبُهَا، أَوْ إِلَى امْرَأَةٍ يَنْكِحُهَا، فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ" (صحیح بخاری، حدیث: 1)

2۔ ''کانت بنو اسرائیل تسوسھم الانبیاء کلما ھلک نبی خلفہ نبی آخر، آلا لا نبی بعدی، سیکون بعدی خلفاء، فیکثرون۔ (صحیح بخاری، حدیث: 3455)

*- - - - درسِ حدیث کے چند مرکزی نکات - - - -*

✔️ احادیثِ مبارکہ، قرآن حکیم کی اُصولی، آئینی اور قانونی نظام کی وضاحت ہیں
✔️ حدیثِ نبویؐ کی حجیت کا انکار، مسلمانوں کی فکری و نظریاتی اَساس کی نفی ہے
✔️ صحیح بخاری کی اَساسی حیثیت کو سمجھنے کی ضرورت و اہمیت
✔️ امام محمد بن اسماعیلؒ مؤلفِ بخاری شریف کے اَحوال پر ایک نظر
✔️ دینِ اسلام کے نظام کے غلبے کے لیے خلفائے راشدینؓ و دیگر خلفا کے تاریخی اقدامات
✔️ اسلام کے نظام میں سوسائٹی کی تشکیل کے تمام شعبوں کی مکمل رہنمائی ہے
✔️ ’’کتاب الخراج‘‘ (از امام ابو یوسف) کا اسلام کے بین الاقوامی معاشی نظام کی تشکیل میں کردار
✔️ اسلام نے سیاست، معیشت اور تربیت کا جامع نظریہ اور عملی نظام دیا ہے
✔️ صحیح بخاری؛ اسلام کے دوسوسالہ نظام کا خلاصہ
✔️ صحیح بخاری کا مکمل نام ، اس کے مندرجات کی اہمیت و جامعیت کی نمائندگی کرتا ہے
✔️ امام بخاریؒ کے بے مثل حافظے کا حیرت انگیز واقعہ
✔️ انتخابِ حدیث میں امام بخاریؒ کے کڑے معیارات کے حیران کُن احوال
✔️ صحیح بخاری کی احادیث کی چار اَساسیات؛ تفسیرِ قران، شریعت، طریقت اور سیاست
✔️ صحیح بخاری، کتبِ اَحادیث میں جامعیت کی حامل پہلی صحیح کتاب
✔️ صحیح بخاری کے متنِ حدیث میں حدیثِ مرفوع کا اہتمام
✔️ امام بخاریؒ کے ہاں صحیح و مرفوع حدیث کا اعلیٰ معیار
✔️ حضرت ابو بکر صدیقؓکا اظہارِ دین کے اجتماعی اعلان کا ایمان افروز واقعہ
✔️ رسول اللہ ﷺ کی انقلابی دعوت کے عملی مظاہر
✔️ صحیح بخاری کی اَحادیث، علم کے تین معروف ذرائع عقل، نقل اور کشف کی رہنما وحیٔ الٰہی کی نمائندہ
✔️ صحیح بخاری میں حُسنِ ترتیب کا خاصُ الخاص اہتمام
✔️ صحیح بخاری کی پہلی اور نظریہ ساز حدیت ’’اِنَّمَا الاَعمالُ بِالنِّیَّاتِ‘‘ کی بصیرت افروز تشریح
✔️ آج کے درسِ حدیث کا جامع ترین خلاصہ

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Loading comments...