خطبہ جمعہ/نبوت؛ استعداد و منصب، مفہوم اور تقاضے/ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

3 years ago

خطبہ جمعۃ المبارک 17 ستمبر 2021ء
نبوت؛ استعداد و منصب، مفہوم اور تقاضے
حضرت مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

خطاب کی رہنما آیتِ قرآنی:
ترجمہ: ”اور بہت نبی ہیں جن کے ساتھ ہو کر لڑے ہیں بہت خدا کے طالب، پھر نہ ہارے ہیں کچھ تکلیف پہنچنے سے اللہ کی راہ میں، اور نہ سست ہوئے ہیں، اور نہ دب گئے ہیں۔ اور اللہ محبت کرتا ہے ثابت قدم رہنے والوں سے“. (3- آلِ عمران: 146)
۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ دینِ اسلام، تہذیبِ نفس، صالح تمدن اور بین الاقوامی اجتماعیت کے جامع پروگرام کا حامل ہے
✔️ انبیائے کرامؑ آغاز سے ہی منصبِ نبوت کے اہل اور ذی استعداد ہوتے ہیں
✔️ انبیاؑ کے تربیت یافتہ افراد اور جماعت کا سماجی کردار
✔️ انبیاؑ اور اُن کی تربیت یافتہ جماعتوں کی استعداد کی نوعیت
✔️ منصبِ نبوت کے اجتماعی تقاضوں کو نظر انداز کرنے کے نقصانات
✔️ استعدادِ نبوت سے متعلق امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا ارشاد
✔️ حضرت محمد ﷺ خاتمُ النّبیّین ہیں؛ ختم نبوت کا فلسفہ ومفہوم
✔️ آنحضرتﷺ سیاست اورمعیشت کا بین الاقوامی نظام قائم کرنے آئے تھے
✔️ ’’وَھَن‘‘ زوالِ اُمت کی اہم وجہ! وَھَن کا معنی اور مفہوم
✔️ عصرِ حاضر میں نبوت کے نظام کی جامعیت سے استفادے کی حکمتِ عملی!

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan
w: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute

Loading comments...